یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

تخصص فی الفقہ کی اہمیت و افادیت


*تخصص فی الفقہ کی اہمیت و افادیت* 


از قلم::ابو امجد غلام محمد عطاری مدنی
Date.15/2/2021
دینی مدارس میں درسِ نظامی ایک کورس کا نام ہے جسے عالم کورس بھی کہتے ہیں اس میں مختلف علوم و فنون پڑھائے جاتے ہیں جن کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں۔
لیکن ایک علم جسے " *فقہ* " کہا جاتا ہے اسکی شان و عظمت,قدر ومنزلت اپنی مثال آپ ہے اس علم کے فضائل پر درجنوں کتب موجود ہیں خود قرآن کریم میں فقہ کی شان میں کئی آیات ہیں ایک کا جز دیکھیئے
" فلو لا نفر من کل فرقة منھم طائفة لیتفقھوا فی الدین ولینذوا قومھم اذا رجعوا الیھم لعلھم یحذرون"۔(سورہ توبہ آیت 124)
ترجمہ: توکیوں نہ ہوا کہ انکے گروہ میں سے ایک جماعت نکلے کہ دین کی سمجھ حاصل کریں اور واپس آکر اپنی قوم کو ڈر سنائیں 
حدیث رسول میں بھی بیان ہوا
"من یرد اللہ بہ خیرا یفقہہ فی الدین"(الفقیہ و المتفقہ ج 1ص 79)
جس کے ساتھ رب بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے۔
حضور علیہ السلام نے فرمایا:فقیہ واحد اشدّ علی الشیطان من الف عابد۔(جامع ترمذی باب العلم ص 384)
ایک فقیہ ہزار عابدوں پر بھاری ہے۔
لکھنے کو تو فقہ کی عظمت پر کئی جلدوں پر بھی کتب لکھی جاسکتی ہیں۔
مختصر یہ کی فقہ کی اہمیت کا اندازہ ابن نجیم مصری صاحب بحر الرائق اور اشباہ والنظائر کے اس قول سے لگا لیجئے۔
فان الفقہ اشرف العلوم قدرا،واعظمھا اجرا،واتمھاعائدة،واعمھا فائدة،واعلاھامرتبة،واسناھامنقبة،یملا العيون نورا،والقلوب سرورا،والصدور انشراحا،ويفيد الامور اتساعا و انفتاحا(الاشباہ والنظائر ص13)
ترجمه: مرتبہ کے اعتبار سے فقہ علوم میں سے افضل ہے،ثواب کے اعتبار سے سب سے عظیم ہے،اورمنفعت کے اعتبار سے ان میں سب سے زیادہ تام ہے،اور فائدے کے لحاظ سے سب سے زیادہ عام ہے،اور مرتبہ کے اعتبار سے سب سے بلند ہے اور طریق کے اعتبار سے سب سے زیادہ روشن ہے،علم فقہ آنکھوں کو نور سے بھر دیتا ہے اورقلوب کو سرور سے اور سینوں کو اطمینانیت سے بھر دیتا ہے اور نئے مسائل میں وسعت کا فائدہ دیتا ہے اور حکم کے کھلنے کا فائدہ دیتا ہے
امید ہے اس سے آپ نے فقہ کی اہمیت کا اندازہ تو لگا لیا ہوگا۔اب درس نظامی سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام کے لیے موقع ہوتا ہے کہ مختلف موضوعات میں ماہر(Spacialist)بن سکیں ان موضوعات میں سے ایک تخصص فی الفقہ بھی ہے۔
تخصص فی الفقہ کا تعارف مفتی اہلسنت مفتی محمد قاسم قادری عطاری دامت برکاتھم العالیہ فرماتے ہیں:کہ تخصص فی الفقہ کا معنی و مفہوم یہ ہے کہ کثیر جزئیات کا استحضار,اصول و قوانین کا انطباق,جزئیات کے مآخذ پر نظر اور اہلسنت کے عقائد و معمولات مصادر و مراجع اور مآخذ و کتب پر نظر کا حاصل ہونا اور پھر ان سب چیزوں کو بیان کرنے کی صلاحیت کا حاصل ہونا۔

*تخصص فی الفقہ کے فوائد و ثمرات* 
(1)عقائد پر مضبوطی۔
(2)مسائل کثیرہ پر نظر۔
(3)کئی غلط فہمیون کا ازالہ۔
(4)مطالعہ کی کثرت۔
(5)کتب سے مسائل نکالنے کا طریقہ۔
(6)مسائل بتانے میں احتیاط۔
(7)مسائل کی پیچیدگیوں کا اندازہ۔
(8)استدلال کے طریقے۔
(9)فتوی نویسی کی مشق+اصول افتاء کی معرفت۔
(10)مفتیان کرام کی صحبت۔
(11)مختلف موضوعات پر تربیتی سیشن میں شرکت۔
ان گیارہ فوائد میں سے صرف ایک کی وضاحت کرتا ہوں۔

 *مطالعہ کی کثرت* 
8جلدیں فتوی رضویہ کی۔
4مراٰةالمناجیح کی۔
کچھ حصے بہار شریعت کے۔
احیاء العلوم کی تیسری جلد مکمل۔
عقائد پر جاء الحق مکمل۔
یہ تو صرف تخصص فی الفقہ سال اول کا مطالعہ ہے۔
سال دوم میں تو مزید علم کے دریا ہیں۔
سیّدی و سندی امیر اہلسنت فرماتے ہیں:کہ درس نظامی کرنے والا ایک کم از کم ایک سال تو تخصص فی الفقہ ضرور کرے۔ان شاء اللہ اس کے ثمرات وہ خود دیکھے گا۔
 *اے قارئین محترم* جس سے ممکن ہو درس نظامی کرنے کے ساتھ ساتھ فقہی مسائل کو مضبوط کرنے اور فقہی مہارت پیدا کرنے کیلئے تخصص فی الفقہ ضرور کیجئے۔
اللہ کرے دل میں اتر جائے میری بات