مصلح اہلسنت مفتی منیب الرحمٰن صاحب
مصلح اہلسنت مفتی منیب الرحمٰن صاحب
ہم نے کتب میں پڑھا کہ علماء کی موجودگی اس امت کی بقاء کے لئے نہایت اہم و ضروری ہے اور بخاری شریف میں بھی موجود ہے کہ قرب قیامت علماء اٹھالئے جائیں گے تو اس کائنات کی بقاء کے لئے علماء کرام کی موجودگی نہایت ضروری ہے اور یہ امت کبھی بھی علماء سے مستغنی نہیں ہوسکتی حتی کہ جنت میں بھی علماء کی ضرورت پڑے گی۔
ریاست ہو یا عوام ہمیشہ علماء کرام کی محتاج رہی اور جب تمام راستے مسدود ہوئے تو علماء نے راہنمائی فرمائی اور اس کے لیے تگ و دو کی ، خاص طور پر خداد داد مملکت پاکستان کے لئے علماء کا بھرپور کردار رہا ہے تحریک آزادی سے لیکر اب تک ہر مشکل موڑ پر ریاست کو علماء نے ہی درست سمت دیکھائی اور اس وطن عزیز کو ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مثبت اور تعمیری امور کی طرف نہ صرف راہنمائی کی بلکہ خود پیش قدمی بھی کی ہے۔
الله تعالی کا کروڑ ہا احسان ہے کہ اہلسنت میں ہمیشہ خیر ہی رہی اور ان شاءاللہ آئندہ رہے گی
موجودہ حالات میں ملک پاکستان میں جو صورت حال تھی سب کے سامنے ہے کہ کس طرح ایک کشیدگی کی فضاء قائم تھی اس مشکل دور میں عوام اہلسنت کی نظریں مفتی منیب الرحمان صاحب زیدہ مجدہ جیسی صاحب فراست،دور اندیش اور مصلح شخصیت پر تھیں، آپ نے ہمیشہ ریاست و عوام اہلسنت کی ہر مشکل وقت میں راہنمائی فرمائی وہ چاہے روئت ہلال کے حوالےسے ہو یا مذاکرت کی صورت میں ہر دفعہ ایک خیر خواہ کے طور پر اپنا کردار ادا کیا ہے اور مشکل وقت میں آگے بڑھ کر عوام کی بے چینی کو فرحت و تسکین میں بدل دیا ہے
آپ کا ہر فیصلہ ہر زاویہ سے درست اور بہت ہی دیرپا منتج ہوا
رؤیت ہلال کے حوالےسے دیکھ لیں کہ آپ نے جو گزرے ایام میں فیصلے کیے ان کی صداقت سائنس وٹیکنالوجی کے سامنے مہینوں بعد درست ثابت ہوئی اور ماہرین فلکیات نے اس کی تصدیق کی اور اگر خیر خواہی امت کے حوالے سے دیکھا جائے تو آپ کی
خدمات قابلِ قدر ہیں آپ نے ہمیشہ اسلام و پاکستان کی بقاء کے لئے کوشاں رہے ہیں
آج بھی جب پاکستانی عوام ایک مشکل و پیچیدہ وقت سے گزر رہی تھی کہ موجودہ حکومت کی کچھ وعدہ خلافیوں اور معاہدات سے روگردانی کے سبب ایک بے چینی سے کیفیت پیدا تھی اور طاقت کے بے دریغ استعمال،نہتے مظاہرین پر شیلنگ، ہیلی کاپٹر کے ذریعے فائرنگ،روڈ پر تیزاب پھینکنے جیسی حرکات سامنے آرہی تھی تو تمام اہل وطن ایسے مصلح امت کے منتظر تھے جو اس مشکل وقت میں راہنمائی کرے اور یہ خدمت سابق چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن صاحب زید مجدہ جیسی با صلاحیت و صاحب فہم و فراست شخصیت کے حصے میں آئی اور آپ نے ایک مصلح کا کردار ادا کیا ہے۔
الله تعالی مفتی صاحب کے علم و عمل میں مزید اضافہ فرمائے اور آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔
مدینے کا بھکاری:
محمد ساجد مدنی
30.10.2021ء