بارگاہ رسالت ﷺ سے سلام کا جواب ملنا
بارگاہ رسالت ﷺ سے سلام کا جواب ملنا
استاد محترم علامہ صدیق شامی صاحب (مدرس عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی)فرماتے ہیں کہ میں کئی بار شیخ الحدیث علامہ منظور احمد فیضی رحمہ اللہ کے ساتھ مدینہ منورہ گیا اور ایک دفعہ استاد صاحب کے ساتھ مواجہہ شریف کے سامنے صلاة وسلام عرض کررہا تھا سلام عرض کرنے کے بعد بیہقی وقت علامہ منظور احمد فیضی صاحب نے فرمایا صدیق آپ نے آواز سنی ؟
میں نے عرض نہیں
علامہ صاحب علیہ الرحمہ نے فرمایا کہ ابھی بارگاہِ رسالت صلی ﷲ علیہ وسلم سےسلام کا جواب ملا ہے اور فرمانے لگے کہ جب تک بارگاہ اقدس ﷺ سے سلام کا جواب نہیں ملتا میں نہیں ہٹتا۔
آپ نے ساری زندگی عشقِ رسول صلی ﷲ علیہ وسلم پہ پڑھا اور لکھا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت آپ کی کتاب "مقام رسول" شاہد ہے
آپ جب بخاری شریف پڑھاتے تو نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کا ذکر مبارک کرتے جاتے اور آنسو جاری رہتے۔
آپ کے مزار شریف پر اساتذہ کرام شیوخ الحدیث علامہ احمد رضا شامی صاحب،علامہ صدیق شامی صاحب اور علامہ کامران مدنی صاحب دام ظلہم کے ساتھ حاضری کی سعادت حاصل ہوئی اور مزار پر حاضری کے وقت رعب طاری ہوجاتا ہے ، دل کرتا ہے بندہ قدموں میں بیٹھا رہے۔
مقام مزار:
احمد پور شرقیہ،ضلع بہاولپور،پنجاب پاکستان
✍️ محمد ساجد مدنی