محدث اعظم پاکستان کی علماء و طلباء کو نصائح
*محدث اعظم پاکستان کی علماء و طلباء کو نصائح*
علماء کرام ہمیشہ لباس اجلا،عمدہ اور اعلیٰ پہنیں اور اس کی شرعی حیثیت کا خیال بھی ضروری ہے
عمدہ جوتا استعمال کریں تاکہ دنیا داروں کی نگاہ عالم کے جوتوں پر رہے
۔
پیارے آقا صلی ﷲ علیہ وسلم کا ذکر اتنا کریں کہ لوگ تمہیں دیوانہ سمجھیں۔
قرآن و حدیث اور کتب دینیہ کے بارے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہاں پڑی ہیں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ وہاں رکھی ہیں۔
بیان ٹھوس کریں اور جو مسئلہ بیان کریں اس کا ثبوت آپ کے پاس تحقیقاً یا الزاماً ہو آپ ہوں اور کتابوں کا مطالعہ۔
جس قدر علم میں توجہ کریں گے اس قدر ترقی و عروج ملے گا۔
علم اور علماء کے وقار کو مدنظر رکھیں کوئی ایسا کام نہ کریں کہ علماء کرام کا وقار مجروح ہو آپ دین کے مبلغ اور ترجمان ہیں آپ کا کردار بے داغ ہونا چاہیے۔
اپنوں سے الجھ کر وقت ضائع مت کریں بلکہ اتنا وقت دین کی تبلیغ اور بدمذہبوں کی تردید میں گزاریں۔
دنیاداروں سے بے تکلفانہ روابط قائم نہ کریں۔
(فیضانِ محدث اعظم پاکستان،ص46.47)
✍️ محمد ساجد مدنی