حضور اقدس ﷺ کی سیده عائشہ سے محبت
حضور اقدس ﷺ کی سیده عائشہ سے محبت
حضرت عائشہ صدیقہ رضی ﷲ عنہا فرماتی ہیں:
رسول ﷲ ﷺ کے ساتھ (مقام حُر ) سے واپس آ رہے تھے اور میں ایک اونٹ پر سوار تھی جو دوسرے تمام اونٹوں کے آخر میں تھا میں نے رسول ﷲ ﷺ کی آواز مبارک سنی کہ آپ (پیار ومحبت کے اظہار کے لئے) فرما رہے تھے
واعروساہ ! ہائے میری دلہن
یعنی میری دلہن پیچھے ہے اور میں آگے ہوں
(مسند امام احمد ،حدیث:26866)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو پیارے سے"عائش" کہہ کر پکارتے تھے
(مراۃ المناجیح419/8)
آقا کریمﷺ سیده عائشہ صدیقہ رضی ﷲ عنہا کو پیارے سے "حمیرا " بھی کہتے تھے جیسا کہ حدیث مبارکہ میں ہے کہ آپ ﷺنے صحابہ کرام سے فرمایا: تم اپنا دو تہائی دین اس حمیرا(سیدہ عائشہ) سے حاصل کرو۔
(فیضانِ عائشہ صدیقہ ،ص 308)
✍️ محمد ساجد مدنی