*لا ادری کا صحیح مفہوم*
*لا ادری کا صحیح مفہوم*
بہت سارے علماء کرام سے جب سوال کیا جاتا ہے تو جواب میں فرماتے *"لا ادری ،میں نہیں جانتا"*
جیسے امام احمد بن حنبل اور امام مالک رحمہما الله کے بارے میں منقول بھی ہے اور حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اکثر ایسے مسائل جن میں بزرگوں کے مختلف اقوال مذکور ہوتے تو پوچھنے پر جواب میں فرماتے "لا ادری"
اس قول سے آپ کی مراد یہ ہوتی کہ ان مختلف اقوال میں سے مفتی بہ اور راجح قول مجھے معلوم نہیں۔
(ورثة الانبياء،ص24)
لا ادری سے جو ہمارے ذہن میں مفہوم جاتا تھا وہ یہی کہ وہ خود اصلِ مسئلہ کا جواب ہی نہیںں جانتے تھے جوکہ غلط ہے بلکہ اس سے مراد کہ اقوال مختلفہ کی ترجیح کو نہیں جانتے تھے۔
بحمد اللہ تعالیٰ استاد محترم علامہ بلال رضا مدنی صاحب زید مجدہ نے اس رسالہ کا ترجمہ مکمل کرلیا ہے ان شاءاللہ عنقریب منظر عام پر بھی آ جائے گا۔
✍️ محمد ساجد مدنی