ملفوظات مفتی محمد حسان عطاری صاحب
ملفوظات مفتی محمد حسان عطاری صاحب
📝 میرے استاد مکرم مولانا مفتی محمد حسان عطاری صاحب فرماتے ہیں:
📝کوئی یہ خواہش کرے دنیا میں میرے گھر کا ماحول جنت جیسا ہو یہ جنت میں ہی ہوسکتا ہے یہاں دنیا میں نہیں.
📝 ہمارے استاد صاحب فرماتے تھے کہ اگر خوشحال زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی زندگی سے طلاق اور کنایہ کے الفاظ ہی نکال دیں.
📝 اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمة الله عليه جو جواب دیتے ہیں ہم لوگ سو کتابیں پڑھیں اور اسکے بعد جو نتیجہ نکلتا ہے وہ آپ کے جواب کے موافق نکلتا ہے.
📝 مفتی صاحب فرماتے ہیں کہ میرے لئے سب سے زیادہ مسرت کا دن وہ تھا جب میری دستار فضیلت ہوئی اور میرا نام پکارا گیا تو پیر صاحب نے پیار بھری مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا تھا.
📝 مجھے سب سے زیادہ لطف مدنی مزاکرہ میں آتا ہے اور امیر اہل سنت کی بارگاہ میں بیٹھنامیرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے.
📝 مزید فرماتے ہیں فی زمانہ معلومات بڑھتی جارہی ہے لیکن علماء حقیقی کم ہوتے جارہے ہیں
📝 علم بغیر عمل کے ایسا ہے جیسے روح بغیر جسد اور درخت بغیر ثمر کے ہوتا ہے
📝 پہلے کے بزرگان دین دن کو علم پھیلاتے اور رات کو عبادت الہی میں مصروف رہتے جیسے امام اعظم ابو حنیفہ علیہ الرحمہ
📝 اگر مسلک اعلی حضرت پر مضبوطی چاہتے ہیں تو دعوت اسلامی کے دامن کو تھامے رکھیے
اللہ کریم استاد محترم کے علم و عمل میں مزید اضافہ فرمائے اور آپ کا سایہ تادیر سلامت رکھے ۔۔۔۔۔۔۔آمین
✍ محمد ساجد مدنی