ڈاکٹر محمد اقبال کا عشقِ رسولﷺ
*ڈاکٹر محمد اقبال کا عشقِ رسولﷺ*
شاعر مشرق ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں:
آداب زندگی کے لئے قانون عشق ہے
اصل تہذیب دین ہے اور دین عشق ہی ہے اس کا ظاہر جلانے والا اور آگ ہے اس کا باطن رب العالمین کا نور ہے، دین عشق کے بغیر پختہ نہیں ہوتا اور دین عشق والوں سے حاصل کر۔
ملت اسلامیہ کی کل جمع پونجی عشق رسول صلی ﷲ علیہ وسلم ہے وہ ملت کی رگوں میں خُون کی طرح دوڑ رہا ہے ،عشق کا تعلق جان سے ہے اور نسب کا تعلق بدن سے اس لئے عشق کا رشتہ نسب کے رشتے سے مضبوط ہوتا ہے
اگر تو صدیق اکبر رضی ﷲ عنہ کی نظر سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو دیکھے تو دل و جان کی قوت نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم ہیں،حضور مجھے دل بخشیں اور میری دلیری دیکھیں ،مجھے اپنا گیدڑ کہ دیں پھر میری شیری و بہادری دیکھیں۔
اقبال تیرے عشق نے سب بل دیے نکال
مدت سے آرزو تھی کہ سیدھا کرے کوئی
(افادات خادمیہ،ص125تا129ملخصاً)
✍️ محمد ساجد مدنی
13.02.2022ء