یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

*علم الصرف کی اہمیت*


        

  *علم الصرف کی اہمیت* 

👈 دین اسلام کے عقائد اور احکامات اور ان کی معرفت کے بنیادی مأخذ قرآن پاک اور احادیث رسول علیہ الصلاة و السلام ہیں۔اور ان کو سمجھ کر ان پر عمل کرنے کیلئے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم کی تصانیف کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔اور ایسی تصانیف اکثر عربی زبان میں ہیں۔
👈 عربی زبان کو سمجھنا اسی طرح ضروری ہے جس طرح جسم کیلئے روح ضروری ہے۔اسی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مدارسِ دینیہ میں عربی گرائمر کو شاملِ نصاب کیا گیا.اور عربی زبان کا سمجھنا *2* علوم پر مشتمل ہے۔ 1۔ صرف      2۔  نحو 

صرف و نحو کے حوالے سے یہ مقولہ مشھور ہے کہ " الصرف ام العلوم النحو ابوھا " کہ علم صرف تمام علوم کی ماں اور علم نحو ان کا باپ ہے۔
👈 تو اسلئے ایک طالب علم کیلئے قرآن و سنت اور علوم عربیہ میں باکمال ہونے کیلئے ضروری ہے کہ وہ صرف و نحو میں مہارتِ تامہ رکھتا ہو۔ان میں سے سب سے پہلے رتبہ صرف کا آتا ہے۔
👈 علم صرف کو صحیح محنت و لگن سے پڑھ لینے کے بعد صیغوں اور ان کے مفاہیم کو سمجھنے میں کسی قسم کی کوئ مشکل نہیں آتی۔
👈 صرف کو سمجھے بغیر نحو سمجھ نہیں آئے گی۔پھر عبارت پڑھنا مشکل ہوجائے گا۔اسلئے صرف کو اچھے انداز سے سمجھیں۔اور یاد کریں۔جب آپ نے صرف سمجھ لی تو ان شاء اللہ عزوجل آپ کیلئے نحو سمجھنا مشکل نہیں رہے گا۔اور آپ کو عربی لفظوں کا ترجمہ عربی لغت سے نکالنا بے حد آسان ہوجائے گا۔
✍ *ابو المتبسِّم ایازاحمد عطاری*:- 
        📲 *03128065131*:-