اے راستہ روکنے والو
🛣 *اے راستہ روکنے والو* ‼
👈 ایک دفعہ ایک گھوڑا ایک گہرے گڑھے میں جا کے گرا اور زور زور سے آوازیں نکالنے لگا ، گھوڑے کا مالک کسان تھا جو کنارے پہ کھڑا تھا۔اور اسے گڑھے سے نکالنے کے طریقے سوچ رہا تھا ، کسان کو ایک طریقہ سمجھ آیا کہ گڑھے میں مٹی ڈالی جائے تو گڑھا مٹی سے بھر جائے گا اور گھوڑا خود بخود اُوپر آجائے گا۔کسان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر گڑھے میں مٹی ڈالنا شروع کر دی ؛ لیکن گھوڑا اس صورت حال سے بہت پریشان ہوا اور اس نے تیز آواز نکالنی شروع کر دی ، کچھ ہی لمحے بعد گھوڑا بالکل خاموش ہو گیا۔
👈 اب گھوڑے کے اوپر جب مٹی ڈالی جاتی تو گھوڑا اسے جھٹک کر اپنے جسم سے نیچے گرا دیتا ہے اور پھر گری ہوئی مٹی پر کھڑا ہو جاتا ہے۔یہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا ، کسان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر مٹی پھینکتا رہا اور گھوڑا اسے اپنے بدن سے ہٹا ہٹا کر اوپر آتا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گھوڑا اُوپر تک آگیا اور کسان نے اسے باہر نکال دیا۔
👈 *اے میرے پیارے بھائیو* !! زندگی میں ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ ہمارے اوپر بھی کچرا اچھالا جاتا ہے ، اور ہمارے دامن کو داغدار کیا جاتا ہے ، ہمیں طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، ہمارے راستوں پر کانٹے بچھائے جاتے ہیں ،
👈 لیکن گندگی کے اس گڑھے سے بچنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہم ان غلاظتوں کی تہہ میں دفن ہو کر رہ جائیں ، بلکہ ہمیں بھی ان چیزوں کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے کی سمت کی طرف بڑھتے رہیں ، کیونکہ
*کُتے بھوکنے کیلئے ہوتے ہیں راستہ روکنے کیلئے نہیں*۔
👈 زندگی میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آتی ہیں وہ پتھروں کی طرح ہوتی ہیں مگر یہ ہماری عقل پر منحصر ہے کہ آیا کہ ہم ہار مان کر ان کے نیچے دب جائیں یا ان کے اوپر چڑھ کر اپنے راستے کی طرف چل پڑیں۔کیونکہ *پُرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا*۔
👈 یہ دنیا آپ کو اس وقت یاد رکھے گی جب آپ خود کو قیمتی بنائیں گیں ، ورنہ یہ دنیا ان لوگوں کو بھلا دیتی ہے جو خود کو قیمتی نہیں بناتے ، آپ دنیا کیلئے اس وقت قیمتی بنیے گیں جب آپ خود کو اس شعر کے مصداق نہیں بنائیں گیں
*ہمارے دم سے زینت انجمن کی*
*ہماری یاد ہوگی ہم نہ ہوں گے*
👈 یاد رکھیں آپ کیلئے سب سے اہم ترین چیز وہ آپ کی ذات ہے ، اسلئے اپنی ذات کو پہنچانیں ، اور خود کو قیمتی بنانے کی کوشش کریں ،
اور آخر میں ایک بات یاد رکھیں کہ *اپنے خوفوں کو اپنے خوابوں کی رُکاوٹ نہ بننے دیں* :-
✍ *ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری* :-
📲 *03128065131* :-