یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

مٹ جائے گناہوں کا تصور ہی اقبال



*مٹ جائے گناہوں کا تصور ہی اقبال*


امامِ غزالی رحمة اللہ علیہ *مکاشفة القلوب* میں ایک حکایت نقل فرماتے ہیں : 

*ایک نوجوان ایک عورت کی محبت میں مبتلا ہو گیا وہ عورت کسی قافلے کے ساتھ باہر کے سفر پر روانہ ہو گئی، جوان کو جب معلوم ہوا تو وہ بھی قافلہ کے ساتھ چل پڑا جب قافلہ جنگل میں پہنچا تو رات ہوئی ، رات کو انہوں نے وہیں پڑاؤ کیا، جب سب لوگ سو گئے تو وہ نوجوان چپکے سے اس عورت کے پاس پہنچا اور کہنے لگا :*
 میں تجھ سے بےانتہا محبت کرتا ہوں اور اسی لئے میں قافلہ کے ساتھ رہا ہوں ۔
*عورت بولی:*
جا کر دیکھو کوئی جاگ تو نہیں رہا ہے؟
*جوان نے فرط مسرت سے سارے قافلہ کا چکر لگایا اور واپس آ کر کہنے لگا کہ سب لوگ غافل پڑے سو رہے ہیں ۔* 
عورت نے پوچھا کہ :
*الله تعالی کے بارے میں تیرا کیا خیال ہے؟*
کیا وہ بھی سو رہا ہے؟
جوان بولا :
*الله تو کبھی سوتا ہے نہ ہی اسے کبھی اونگھ آتی ہے۔*
تب عورت بولی:
لوگ سو گئے تو کیا ہوا اللہ تو جاگ رہا ہے ھمیں دیکھ رہا ہے
*اس سے ڈرنا ہم پر فرض ہے۔*
جوان نے جونہی یہ بات سنی تو *خوف خدا سے لرز گیا* اور برے ارادے سے تائب ہو کر واپس گھر آ گیا
*کہتے ہیں کہ جب وہ نوجوان مرا تو کسی نے اسے خواب میں دیکھ کر پوچھا :*
سناؤ ! کیا گزری؟
*جوان نے جواب دیا:*
میں نے اللہ تعالی کے خوف سے ایک گناہ کو چھوڑا تھا اللہ تعالی نے اسی سبب سے میرے تمام گناہوں کو بخش دیا۔

*(مکاشفة القلوب ص 36)*

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

*ھمیشہ جب بھی شیطان گناہ کی طرف مائل کرے تو ھمارے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کو اس بات کی خبر ہونی چاھیے کہ اللہ دیکھ رھا ہے ۔*
ان شاءاللہ عزوجل جب یہ خوف ھمارے قلوب میں گھر کر گیا، تو پھر گناہ کرنا ھمارے نفس کیلئے بہت مشکل ہو جائے گا۔
*قدم گناہ کی طرف نہیں بڑھے گا*
*ہاتھ گناہ سے رک جائے گا*
*آنکھ گناہ نہیں دیکھے گی*
*کان گناہ نہیں سنے گا*
لیکن کب؟
جب یہ یقین ہو گیا کہ
*اللہ دیکھ رھا ہے ۔۔۔۔*

*مٹ جائے گناہوں کا تصور ہی اقبال*
*گر ہو جائے یقیں کہ اللہ دیکھ رھا ہے*

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا :
*اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے:*
میری عزت و جلال اور مخلوق پر میری بلندی کی قسم ! نہ تو میں اپنے بندے پر دو 2 خوف جمع کرو گا اور نہ اس کیلئے دو امن جمع کروں گا، جو دنیا میں مجھ سے ڈرتا تھا اسے میں قیامت کے دن امن دوں گا *اور جو دنیا میں مجھ سے بےخوف رھا اسے میں قیامت کے دن خوف میں مبتلا کر دوں گا ۔*

(تفسیر صراط الجنان ص 334)

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ھمیں اپنے پرہیز گار بندوں میں شامل فرمائے ، دنیا میں ہمیں اپنا خوف نصیب کرے اور آخرت میں آسانیاں عطا فرمائے، آمین ۔

*🖊️ غلام نبی انجـــــم رضا عطاری*
✍️18.12.2020

https://www.facebook.com/AnjumRazaAttari12/