یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

خوش رہنے کا ایک سبب....


    

* خوش رہنے کا ایک سبب......❓*

👈 ہر بندہ اس دنیا میں خوش رہنے کو پسند کرتا ہے۔ اور ایک تعداد ہے جو اس بارے میں مختلف لوگوں سے تعلقات بھی رکھتی ہے تاکہ خوش رہ سکے۔ اور ایک تجربے کے مطابق خوش رہنے کیلئے ہم ذہن دوست کا ہونا ضروری ہے۔

👈 لیکن ایک بات یاد رکھنا!! زیادہ ملاقاتیں ہمیں تھکا دیتی ہیں۔ ہم صرف اُس ملاقات سے تروتازہ ہوتے ہیں جس کی ہماری روح کو ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ملاقات اگرچہ کچھ ہی لمحوں کیلئے کیوں نہ ہو لیکن بہت تاثیر چھوڑتی ہے۔

👈 ہم خواہ کتنے ہی مضبوط کیوں نہ ہو ہمیں ہمیشہ کسی ہم راز کی ضرورت رہتی ہے ، کسی ہم سوچ کی ، کسی ہم سفر کی۔ ورنہ ہم اکیلے تھک جاتے ہیں ہمیں ضرورت ہے ایک دوسرے کی لیکن!! ہر دوسرا ہمارا ہم راز نہیں ہوسکتا۔

👈 ہمیں تلاش کرنی پڑتی ہے ایسے شخص کی ، کسی ایسے انسان کی جو ہمیں دل جمعی سے سن سکتا ہو۔

👈 ہم ہر شخص کی گفتگو سے متاثر نہیں ہو سکتے۔ جو صرف سناتا ہو۔ گفتگو اِس بات کا نام نہیں کہ صرف تم سناؤ سامنے والے کو۔ میرے بھائ!! سننا بھی گفتگو کے ارکان میں شامل ہوتا ہے۔ لیکن افسوس سے یہ بات کہنی پڑ رہی ہے کہ ہم بس سنانا جانتے ہیں۔

👈 ہم ، ہم نہیں رہے، ہم میں بن گئے ہے۔ جب پاس رہنے والے لوگ پُر سکون ، تروتازہ اور شاداب ہوں تو انسان پریشان ہو کر بھی مطمئن رہتا ہیں۔ لیکن اگر اردگرد والے لوگ مایوس ، بیمار ہوں تو اچھا بھلا ، ہشاش بشاش چہرہ بھی بے سکون ہو جاتا ہے ، ڈیریشن میں چلا جاتا ہے۔

👈 ہم نہ اکیلے خوش رہ سکتے ہیں نہ ہی معاشرے کے ایسے لوگوں کے ساتھ جو مایوس ہوں۔ ہر بات پر لمبی لمبی بحث  کرنے والےہوں۔ ہمیں خوش رہنے کے لئے روحانی رشتوں کی ضرورت ہے۔ اپنی روح سے ملتے جلتے لوگوں کی۔

🤲 ﷲ عزوجل سے دست بدعا ہوں کہ ہمیں مومن لوگوں کی محبت عطا کر اور ہمیں مثبت لوگوں کا ساتھ نصیب فرما۔ آمین بجاہ طہ۔

✍ *ابو المتبسم ایاز احمد عطاری*:-
        📲 *03128065131*:-