امام تحفظ ناموس و ختم نبوت
امام تحفظ ناموس و ختم نبوت
ویل چیئر پے بیٹھے بظاہر جسمانی کمزور بابا جانی آپ کی وفات پے کلیجےپھٹ جاتے،بہت روتے،رلائے جاتے
مگر
آپ وہ جوش ، وہ ولولہ ، وہ ہمت ، وہ جرات و غیرت دے گئے کہ ہم رونے،رلانے،کمزور ہونے،ہمت ہارنے،آپ کےنام پےکھانےکمانے کے بجائے اسی جوش و ولوے ہمت و جرات و للکار کے ساتھ آپ کا مشن لیے چل رہے ہیں جو آپ دے گئے
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم
.
اگر تحریک لبیک کےبانیان و شوری نے گدی نشینی نہ کرنے کو قبول کیا تھا جیسے کہ افضل قادری صاحب فرما رہے ہیں، اگر ان کی بات سچ ہے ، ثابت ہے تو سعد رضوی بھائی تحریک لبیک کے بطور سیاسی جان نشین بھی منظور نہیں کہ عہد کی خلاف ورزی و گناہ ہے…اور اگر ایسی کوئی بات ثابت نہیں تو بھی معتبر اہلسنت اہم علماء مشائخ کی مشاورت سے کسی باعلم باعمل باشعور تجربہ کار نڈر بہادر علمی بیان و شولہ بیان ، اچھے بیان وغیرہ صفات والے کو ڈھونڈ کر جان نشین بناتے تو بہتر تھا
مگر
اگر ایسی کوئی گدی نشینی نہ کرنے کی بات ثابت نہیں تو اس صورت میں سعد رضوی بطور سیاسی جان نشین منظور ہوسکتے ہیں…مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اہم علماء و مشائخ کی مشاورت سے اتحاد کیاجائے اور مذکورہ صفات والے کو ڈھونڈ کر جان نشین بنایا جائے تو بہتر ، اور اس سے الیکشن و ووٹ میں بھی بہت فائدہ ملے گا....اگر سعد رضوی میں مذکورہ صفات ہیں یا آنے والے قریبی وقت میں وہ ان صفات سے نمایاں ہونے کے آثار ہیں تو جان نشین منظور ورنہ محض بیٹا ہونے کی بنیاد پر گدی نشینی کے رواج کو توڑنا بہتر
لیکن
شرعی خلیفہ و جان نشینی کی شرائط الگ ہیں وہ پائی جائیں تو ہی ان سے بیعت جائز ہوگی، تو ہی وہ شرعی خلیفہ و جان نشین کہلائیں گے
.
القرآن..ترجمہ:
اور انکے معاملات باہم مشاورت سے ہوتے ہیں..
(سورہ شوری ایت38)
علامہ جلال الدین علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ:
یتشاورون فیہ ولا یعجلون
یعنی سچے اہل اسلام معاملات میں وہ باہم مشورہ کرتے ہیں اور جلد بازی نہیں کرتے..(جلالین مع الصاوی جلد2 صفحہ1879)
.
امام اہلسنت سیدی احمد رضا خاں بریلوی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:
لوگ وصال کے تیسرے روز اس کے بیٹے کو خرقہ پہنا کر باپ کی گدی پر بٹھا دیتے ہیں اور اس کام کے صحیح یا غلط ہونے کا انہیں کوئی علم نہیں۔ لوگ اس کی بیعت کے پابند ہوجاتے ہیں اور وہ باپ کی اجازت و رخصت کے بغیر پیر بن جاتا ہے۔ یہ سب گمراہی در گمراہی ہے، اس لئے کہ اگرچہ باپ کا خرقہ متروکہ بطور میراث بیٹے کی ملکیت ہوتا ہے مگر صحت بیعت کی شرط باپ کی رخصت و اجازت ہے....اولیاء اسلاف جوکہ غوث وقطب تھے ان کے بیٹے صحیح سند اور ان کی رخصت و اجازت کے بغیر محض بزرگوں سے نسبت فرزندی رکھنے کی وجہ سے لوگوں کو مرید بناتے ہیں لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم نے فلاں غوث اور قطب کے خانوادہ کے ساتھ تعلق قائم کر لیا ہے اور ان کی طرف رجوع کر لیا ہے۔ یہ مکمل طور پر گمراہی ہے۔(ت) (۱؎ سبع سنابل سنبلہ دوم دربیان پیری ومریدی مکتبہ قادریہ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور ص۴۰،۳۹)....شیخ نے اس جہاں سے انتقال فرمایا اور کسی کو اپنا خلیفہ نہیں بنایا۔ قوم اور قبیلہ نے کسی وارث(بیٹے بھائی پوتے وغیرہ کو)یا مرید کو اس کی خلافت کے لئے تجویز کر دیا، مشائخ کے نزدیک یہ خلافت درست نہیں۔(فتاوی رضویہ26/573)
.
خلیفہ اعلی حضرت لکھتے ہیں:
پیری کے لیے چار شرطیں ہیں، قبل از بیعت اُن کا لحاظ فرض ہے:
اول : سنّی صحیح العقیدہ ہو۔
دوم: اتنا علم رکھتا ہو کہ اپنی ضروریات کے مسائل کتابوں سے نکال سکے۔
سِوم: فاسق مُعلِن نہ ہو۔
چہارم: اُس کا سلسلہ نبی صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم تک متصل ہو۔(بہار شریعت1/42)
.
حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم فرماتے ہیں:
" لا تَنْظُرْ إِلَى مَنْ قَالَ ، وَانْظُرْ إِلَى مَا قَالَ
ترجمہ:
یہ مت دیکھو کہ کس نے کہا، یہ دیکھو کہ کیا کہا
(فوائد موضوعۃ روایت نمبر93)
استاد لیڈر سربراہ کسی بڑے کو مشورہ دینا........؟؟
بن مانگے مشورہ رائے دینا.............؟؟
المفھم شرح مسلم میں ایک حدیث پاک سے استدلال کرتے ہوئے لکھا ہے...ترجمہ:
امام اور سربراہ(لیڈر، کسی بڑے)کو مشورہ دینا چاہیے خواہ انہوں نے مشورہ طلب نا کیا ہو
(المفھم شرح مسلم 1/208بحوالہ تبیان القرآن تحت تفسیر سورہ الشوری آیت10)
امام نووی علیہ الرحمۃ ایک حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں.
ترجمہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جب امام اور سربراہ(لیڈر اکابر) کوئی حکم مطلق دے اور اس کے متبعین میں سے کسی شخص کی رائے اس کے خلاف ہوتو اس کو چاہیے کہ وہ امیر و سربراہ کے سامنے اپنی رائے پیش کرے تاکہ امیر اس پر غور کرے، پس اگر امیر پر یہ منکشف ہو کہ اس متبع کی رائے(مشورہ) صحیح ہے تو اسکی طرف رجوع کر لے ورنہ اس متبع کے شبہ کو زائل کرے اور اسکی تسلی کرے..
(شرح مسلم للنووی1/581بحوالہ تبیان القرآن تحت تفسیر سورہ الشوری آیت10)
.
کاش اکابرین و شوری تک پہنچے ہماری عرض.............!!
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
00923468392475