یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

*بے لگام خطباء*



*بے لگام خطباء* 

*✍🏻دانیال رضا مدنی* 
*متخصص فی الحدیث*
بیشک خطابت ایک بہت اہم اور معزز منصب ہے جس کے ذریعے عوام کے دلوں میں اللہ رب العزت اسکے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء کرام علیھم رحمۃ المنان کی محبت کو افزاں کیا جاتا ہے اسکے دیگر بھی فوائد ہیں مگر میرا مقصد فقط آج کل کے نام نہاد خطباء کو متنبہ کرنا ہے
جو  عرفانی جلالی صمدانی وغیرہ نامی تقاریر کی کتابیں پڑھ کر اپنے آپ کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں کوئی جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھیا کے کچرہ پھینکنے والے واقعے یا ان جیسے دیگر واقعات کو منسوب کر رہا ہوتا ہے تو کوئی جناب اویس قرنی کی طرف دانت توڑنے کے واقعے کو حالانکہ اس طرح کے واقعات کتب احادیث میں موجود نہیں ہیں یہ ان لوگوں کے خود ساختہ ہوتے ہیں ایسے ایسے واقعات اور ایسے ایسے فضائل و اعمال کو گڑھ رکھا ہے جس کا تدارک کرنا بہت مشکل ہے 
بیشک آپ تقریر کریں مگر تحقیق کے ساتھ آپ کو جو جو واقعات بیان کرنے ہیں اسکی تحقیق کریں کہ آیا یہ درست بھی ہے یا نہیں 
کیونکہ عوام ان کی باتوں کو انکے پیشوا و مقتدا ہونے کی وجہ سے بغیر تحقیق و تفتیش کے قبول کرتی ہے  انکے اقوال کو لوگ دوسروں پر بیان کرتے ہیں لہذا ایسے لوگوں کو اس میدان میں سنبھل کر قدم رکھنے کی حاجت ہے 
خیر یہ تو دنیاوی آفات ہیں آخرت میں حضور علیہ السلام پر موضوع احادیث و من گھڑت واقعات بیان کرکے کیسے منہ دکھائے گے جبکہ میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف صاف فرما دیا کہ جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جھنم میں بنائے
 میری تحریر کا مقصد ہرگز تمام مقررین کو اس زمرہ وعید میں داخل کرنا نہیں ہے میرا مقصد فقط ان خطیبوں کو تنبیہ کرنا ہے جو اس طرح کے من گھڑت واقعات بیان کرکے خود بھی اور عوام اہلسنت کو بھی پریشانی میں مبتلا کرتے ہیں انکے ایسے واقعات سے عوام تشویش کا شکار ہوتی ہے اور جب انکو معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ انہیں کا خود ساختہ بیان کیا ہوا ہے  تو پھر وہ لوگ علماء سے نفرت کرنے لگتے ہیں پھر  انکا دل علماء کی باتوں کی تائید نہیں کرتا 
*اللہ رب العزت ہمیں مرتے دم تک آئمہ کا دامن تھامے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین*