یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

علم کی اہمیت

علم کی اہمیت
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَ کَفٰی وَ سَلٰمٌ عَلیٰ عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی
وَصَلَّی اللہُ عَلیٰ سَیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہِ وَ صَحْبِہِ وَ سَلِّمْ اَمَّا بَعْد!

علم کی اہمیت:
دنیا کے تما م ادیان میں اسلام ہی وہ دین ہے جس نے اپنے  پر ماننے والے کیلئے علم حاصل کرنا فرض قرار دیا ہے سب سے پہلی وحی جو رسول اللہ ﷺ  نازل ہوئی اس کا  پہلا  لفظ یہی ہے" اِقْرَاْ"(پڑھو) یعنی علم حاصل کرو۔
سورۃ العلق کی آیات ایک ایک لفظ یہ ظاہر کر رہا ہے کہ  اسلام میں تعلیم کس قدر ضروری ہے۔
علم حاصل کرنے کا حکم دینے کے بعد قرآم مجید میں دیگر مقامات پر  علم حاصل کرنے والوں کی عظمت اور نہ حاصل کرنے والوں کی سخت مذمت بیان فرمائی ہےکہ: قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ        (سورۃ الزمر آیت 9) 
ترجمہ کنز الایمان : تم فرماؤ کیا برابر ہیں جاننے والے اور انجان۔
 علم کے بارتے میں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:  طَلَبَ الْعِلْمُ فَرِیْضَۃٌ عَلیٰ کُلِّ مُسْلِمٍ وَ مُسْلِمَۃٍ
(  سنن ابن ماجہ کتاب السنۃ، باب فصل العلماء ،الحدیث 224،146/1 مطبوعہ دار المعرفہ الطبعۃ الثانیۃ 1420ھ 2000م )
فیض القدیر میں اس حدیث کے تحت  علامہ عبد الرؤف مناوہ﷫ متوفی 1031ھ فرماتے ہیں: اس سے مراد وہ علم ہے جس کا سیکھنا ضروری ہے مثلاً اللہ کی معرفت، نبوتِ رُسُل اور کیفیتِ نماز کی معرفت وغیرہ کیونکہ ان باتوں کا سیکھنا فرضِ عین ہے۔
( فیض القدیر شرح الجامع الصغیر ، الباب: حرف الطاء ، 665/4 مطبوعہ: المکتبۃ التجاریۃ، مصر)

علم کی اہمیت  ندازہ اس حدیث مبارکہ سے لگایا جاسکتا ہے کہ  رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : اُطْلِبُوا الْعِلْمَ وَ لَوْ کَانَ بِالصِّیْنِ
یعنی علم حاصل کرو اگرچہ ےتمہیں چین جانا پڑے۔
خبردار: احادیث میں جس علم کے حاصل کرنے کا فرمایا گیا ہے وہ علمِ شریعت اور علم دین ہے  ۔ باقی علوم کو حاصل کرنا فرض کا درجہ نہیں رکھتے۔