یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

احساسِ کمتری کیسے دور کی جائے



 *احساسِ کمتری کیسے دور کی جائے* ؟؟


👈 ایک بات یاد رکھیں !! کامیاب زندگی گزارنے کیلئے انسان کو اوّلا اللہ تعالی کی نصرت کی حاجت ہے ،پھر اس کے بعد بندے کو جس چیز کی ضرورت پڑتی ہے :: وہ ہے خود اعتمادی ، *یعنی* اپنے آپ پر بھروسہ کرنا۔ اگر آپ کو اپنے آپ پر یقین نہیں ہے تو یہ احساس کمتری ہے ، اگر کسی کو کامیاب ہونا ہے تو سب سے پہلے یہ شخص اپنے سے *احساس کمتری کو دور کرے* :-

👈 احساس کمتری کو دور کرنے کیلئے *10* باتیں پیشِ خدمت ہیں :: ان پہ عمل کریں *ان ان شاء اللہ عزوجل* احساسِ کمتری دور ہوجائے گی :-

1️⃣ آپ اپنا خود سے برتر شخص کے ساتھ موازنہ نہ کریں :-

2️⃣ ماضی کی شکست ، ناکامیوں کو بھول جائیں ، اور اللہ عزوجل کی ذات پر بھورسہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں :- 

3️⃣ آپ اپنے آپ کو حوصلہ دیں ، ہرگز اپنے آپ کو حقیر ، کم تر نہ سمجھیں :-

4️⃣ خیالوں ہی خیالوں میں یہ مت سوچیں کہ فلاں کام کرنے کے راستے میں یہ دشواریاں آئیں گیں ، ان خیالی دشواریوں سے خود کو بچائیں :-

5️⃣ اپنی ذات کو دوسروں پر منحصر مت کریں :-

6️⃣ آپ اللہ عزوجل کی ذات پر بھروسہ کریں ، کیونکہ جو شخص اللہ عزوجل کی ذات پر مضبوط بھروسہ کرلیتا ہے تو اللہ بھی اپنے بندے کو مایوس نہیں لوٹاتا :- 
 
7️⃣ اپنی سوچ کو وسوسوں اور وہموں سے دور رکھیں :-

8️⃣ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں ، کیونکہ ہر شخص اپنے خیالات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے :-

9️⃣ اپنی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ لگانے کی کوشش کریں پھر انہیں دس فیصد بڑھا دیں ، خود پسند بننے کی کوشش مت کریں بلکہ اپنی عزت کرنا سیکھیں۔ 

🔟 اللہ تعالی کی بارگاہ میں اس موذی مرض سے بچنے کی دعا کرتے رہیں :-

👈 جب آپ ان *10* باتوں پہ عمل کریں گیں ، تو *ان شاء اللہ عزوجل* آپ کے اندر خود اعتمادی پیدا ہو جائے گی۔ تو اب آپ زندگی کے کسی بھی میدان میں کبھی ناکام نہیں ہوں گیں۔کیونکہ خود اعتمادی ہی وہ خوبی ہے جو آپ کو پُر وقار شخصیت بناتی ہے :-

✍ *ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری* :-
    📲 *03128065131* :-