یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

قبرستان میں لگی خشک گھاس کو جلانا کیسا ۔؟




بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

قبرستان میں لگی خشک گھاس کو جلانا کیسا ۔؟

    قبرستان میں لگی خشک گھاس وغیرہ  کوکاٹنے یااکھیڑنے کی اجازت ہے،لیکن یادرہے!اس گھاس کو صاف کرنےکےلئےقبرستان میں آگ لگاناممنوع ومکروہِ تنزیہی ہے،جبکہ کسی قبرپر آگ نہ لگائی جائےاوراگرقبر کےاوپر لگی خشک گھاس وغیرہ کوآگ جلا کرصاف کیا،تویہ فعل مکروہِ تحریمی،ناجائز و گناہ ہوگاکہ اس میں آگ کی وجہ سے بُری فال اورمیت کو اذیت دینا ہے،لہٰذااگرقبرستان یا قبروں پر گھاس اُگ پڑے،تو  گھاس کاٹنے والی مشین یا اسی طرح کے کسی اور آلے کے ذریعےاُسےکاٹ دیاجائے۔

    علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمۃفرماتے ہیں:’’یکرہ ایضاقطع النبات الرطب والحشیش من المقبرۃدون الیابس‘‘ترجمہ: قبرستان سےترنباتات اور تر گھاس کاٹنامکروہ ہےاور خشک ہو،توکاٹنا مکروہ نہیں۔                       

(ردالمحتار،ج3،ص184،مطبوعہ پشاور)

    فتاوی فیض الرسول میں ہے:’’قبروں پرلگی ہوئی گھاسوں کو جلاناممنوع ہے لما فیہ من التفاؤل القبیح بالناروایذاءالمیت (کیونکہ اس میں آگ کی وجہ سے بری فال  اور میت کو اذیت دینا ہے)۔‘‘                  

(فتاوی فیض الرسول،ج1،ص466،شبیربرادرز،لاھور)

    صدرالشریعۃمفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃفرماتے ہیں:’’قبرستان میں آگ جلانا بھی مکروہِ تنزیہی ہے،جبکہ قبرپرنہ ہو۔‘‘

(فتاوی امجدیہ،ج1،ص362،مکتبہ رضویہ،کراچی)

    اس کےتحت حاشیے میں شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃفرماتے ہیں:’’اوراگرقبرپرآگ جلائیں،توناجائزوگناہ۔‘‘

(فتاوی امجدیہ،ج1،ص362،مکتبہ رضویہ،کراچی)