*Goal setting* *مقصد کا تعین*
*✍️تحریر کنندہ:*
*محمد ساجد مدنی متعلم تخصص فی الحدیث کراچی*
*Goal setting*
*مقصد کا تعین*
بہترین زندگی گزارنے کے لیے مقصد کا تعین بہت ضروری ہے ورنہ آپ اچھے طریقے سے کبھی زندگی نہیں گزار سکتے
کوئی ایسا کام جو آپ مستقبل میں کرنا چاہتے ہیں اسے مقصد کہتے ہیں
جیسے کچھ کرنا چاہتے ہیں یا کچھ بننا چاہتے ہیں تو اس کا تعین بہت ضروری ہے
📗: بغیر مقصد کے انسان ایسا ہوتا ہے جیسے بغیر چپو کے کشتی کہ پانی کی لہریں جہاں چاہیں اسے چلاتی جائیں
یا درخت کے گرے پتے کی طرح ہوتا ہے جسے ہوائیں جہاں چاہیں اڑا کر لے جائیں
📗: آپکو پرسکون زندگی گزارنے کے لیے نظم و ضبط بنانا پڑے گا اور اس کیلئے تکلیف بھی برداشت کرنا پڑے گی اگر آپ تکلیف برداشت کرنا نہیں چاہتے تو یاد رکھیں اگلے چند سالوں میں پچھتاوا برداشت کرنا پڑے گا
📗: ہر انسان میں خداداد صلاحیتیں بے پناہ ہوتی ہیں جن کا ادراک بہت ضروری ہے
کوئی بھی چیز ہو انسان حقیقت میں بعد میں حاصل کرتا ہے پہلے اسے تصور میں حاصل کرتا ہے اگر تصور میں ہی کسی چیز کو حاصل کرنے کی جنگ ہار جائے حقیقت میں کبھی حاصل نہیں کرسکے گا
ہماری زندگی کے بہت سارے مقاصد ایسے ہوتے ہیں جنھیں ہم حاصل نہیں کر پاتے
اسکی کچھ وجوہات ہیں جن میں سے کچھ سر فہرست ہیں
1: اپنے ہم اپنے مقصد کا صحیح طریقے سے تعین نہیں کرتے
2: کسی غیر اہم کام میں پڑجاتے ہیں جو ہمارے لئے وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ فائدہ نہیں دیتا
3: بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم اپنے مقصد کو واضح نہیں کرپاتے جیسے میں نے businesکرنا ہے لیکن واضح نہیں کرتے کہ کونسا busines کرنا ہے اور کب،کہاں اور کس طرح شروع کرنا ہے اسکی وضاحت نہیں کرتے
*مقصد کی اقسام*
مقصد کی دو قسمیں ہیں
*Short terms goal*
1: مختصر عرصہ پر مشتمل مقصد
*Long term goal*
2: طویل عرصہ پر مشتمل مقصد
*مختصر مقصد*
اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ جس وقت سے کام کرنا چاہتے ہیں اس وقت سے لیکر 12 ماہ تک مکمل کرنے کا سوچیں اور پلان بنائیں
جیسے کہ آپ نے کسی کتاب کی 5 جلدیں 5 ماہ میں پڑھنی ہیں تو یہ مختصر مقصد ہے
*طویل عرصہ پرمشتمل مقصد*
اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ نے لمبے عرصے کا پلان بنایا ہے فلاں کام کرنا ہے اور وہ طویل عرصہ پر مشتمل ہے اور اس کیلئےکئی سال درکار ہیں جیسے آپ نے سوچا کہ میں نے ایک بہترین مدرس یا مفتی بننا ہے اس کیلئے آپ کو لمبا عرصہ درکار ہے تو آپ نے اس لمبے عرصہ کو اپنا مقصد بنایا کہ اتنا عرصہ گزار کر اپنی منزل مقصود تک پہنچوں گا
*Smart goal*
مقصد کی ایک یہ بھی قسم ہے
یاد رہے short terms goal بنائیں یا long terms goas بنائیں اسے smart goal کے ذریعے ضرور چیک کریں
اب جانتے ہیں کہ smart goal کیا Smart میں 5 حروف ہیں اور ہر ایک کا ایک مطلب ہے
۔1:S سے مراد specificہے جسکا مطلب ہے مخصوص یعنی جو کام بھی کرنا چاہتے ہیں پہلے اسے مخصوص کریں کہ وہ کیا کام ہے
اور M سے مراد Measurable جسکا مطلب ہے قابل پیمائش یعنی جو کام کررہے ہیں وہ قابل پیمائش بھی ہو یہ کام اتنا ہے اسکی اتنی مقدار ہے
اور Aسے مراد Achievable جسکا مطلب ہے وہ چیز قابل وصول بھی ہو کہ بندہ اسکو پا بھی سکتا ہو اسکی قدرت میں ہو کہ اسے وہ وصول کر لے
اور R سے مراد Realistic جسکا مطلب ہے وہ حقیقت پر مبنی ہو
اور یہ بہت مشکل ہے جو کام کرنا چاہتا ہے اس کیلئے اس شخص کی نوعیت کا اعتبار ضروری ہے اور دیکھا جائے گا کہ اس شخص کے پاس کیا کیا وسائل ہیں تو اس اعتبار سے وہ چیز اس کیلئے حقیقت پرمبنی ہوگی
اور Tسے مراد Timelyجسکا مطلب ہے وقت کا تعین اسے Deadline بھی کہتے ہیں کہ آپ نے جو کام کرنا ہے کتنا وقت درکار ہوگا اور اس وقت کو کیسے استعمال کرو گے
یہ چیزیں بہت ضروری ہیں
*مقصد کو کیسے حاصل کیا جائے؟؟*
مقصد کو حاصل کرنے کیلئے 4 چیزیں بہت ضروری ہیں
1: سب سے پہلے Smart goal بنائیں
2: اور smart goal کے ساتھ اس کا منصوبہ بندی بھی ضروری ہے
3: منصوبہ بندی کے بعد فورا کام کرنا بھی شروع کر دیں
4:جب یہ تین چیز کرلیں تو ان سب میں اہم ہے مستقل مزاجی کہ اس کام کو مستقل مزاجی سے کرتے رہیں
*Motivational speaker:*
*Sir sami bux*
*📲03013823742*