سیرت شیخین (امام بخاری و امام مسلم)
سیرت شیخین (امام بخاری و امام مسلم
امام #بخاری رحمۃ اللہ علیہ
#نام : محمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ
#کنیت : ابو عبداللہ
#لقب : امیر المؤمنین فی الحدیث
#نسبت : الجعفی و البخاری
#پیدائش :
13 شوال المکرم 194 ھ کو بخارا میں پیدا ہوئے
والدہ کی مستجاب دعا : آپ بچپن ہی سے نابینا تھے آپ کی والدہ کو اس کا شدید دکھ و غم رہتا تھا وہ نہایت گریہ و زاری سے اللہ تعالیٰ سے آپ کی بصارت کی دعا کیا کرتی تھیں ایک مرتبہ رات کو والدہ کے خواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام تشریف لائے اور فرمایا کہ تیری التجاء اور کثرت دعا کے سبب تیرے فرزند کو بصارت عطا کردی گئ
#تحصیل علم :
آپ کو حفظ حدیث کا شوق بچپن سے تھا اسی شوق نے آپ کو مصر ، شام ، حجاز مقدس ، کوفہ ، بغداد ، اور بصرہ وغیرہ کے چکر لگوائے حدیث کے ساتھ ساتھ آپ نے فقہ میں بھی دسترس حاصل کی
#اساتذہ وشیوخ :
امام داخلی
امام مکی بن ابراہیم
امام معلی بن بن منصور
امام اسحاق بن راہویہ
امام قتیبہ بن سعید
امام ابو بکر بن ابی شیبہ
امام علی بن المدینی رحمھم اللہ علیہ
#شاگرد و تلامذہ :
امام مسلم بن حجاج
امام ابو عیسیٰ ترمذی
امام ابو عبد الرحمن نسائ
امام ابو زرعہ رازی
امام ابو حاتم
امام ابن خزیمہ
امام محمد بن نصر المروزی
امام عبد اللہ فربری رحمھم اللہ
#قوت حافظہ :
سلمان بن مجاھد بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں محمد بن سلام بیکندی کی ملاقات کے لیے حاضر ہوا انہوں نے فرمایا کہ اگر تم کچھ دیر پہلے آگئے ہوتے تو میں تمہیں ایک ایسا بچہ دکھاتا جس کو ستر ہزار (70000) احادیث یاد ہیں حسنِ اتفاق سے اسی روز امام بخاری سے ملاقات ہوگئ تو انہوں نے امام صاحب سے دریافت کیاکہ کیا أپ کو ستر ہزار (70000) احادیث یاد ہیں ؟؟؟
تو جواباً آپ نے فرمایا کہ "مجھے اس سے زیادہ احادیث یاد ہیں"
#وفات :
خرتنگ میں باسٹھ (62) سال کی عمر میں 256ھ کو انتقال فرمایا
#تصانیف :
قضایا الصحابہ
التاریخ الکبیر
التاریخ الصغیر
الجامع الکبیر
خلق العباد
المسند الکبیر
اسامی الصحابہ
بر الوالدین
جزء رفع الیدین
الجامع الصحیح البخاری
الادب المفرد
قراءة خلف قرآن
وغیرہا شامل ہیں
امام #مسلم رحمۃ اللّٰہ علیہ
#نام :مسلم بن الحجاج بن مسلم
#کنیت : ابو الحسین
#لقب : عساکر الدین
#نسبت : القشیری و النیشاپوری
#پیدائش :
202 ھ کو خراسان کے شہر نیشاپور میں ہوئ
#ذوقِ حدیث و اسفار :
آپ نے سماعت حدیث کے لیے ان ممالک کی طرف سفر فرمائے مصر ، شام ، حجاز مقدس ، عراق وغیرہا
#شیوخ واساتذہ :
امام بخاری
امام محمد بن مہران
امام ابو غسان
امام احمد بن حنبل
امام عبداللہ بن سلمہ
امام سعید بن منصور
امام ابو مصعب
امام عمرو بن سواد
امام حرملہ بن یحییٰ رحمھم اللہ
#شاگرد و تلامذہ :
حافظ ابو عیسیٰ ترمذی
امام ابو حاتم رازی
امام ابو بکر بن خزیمہ
امام ابراہیم بن ابن ابی طالب رحمھم اللہ
#وفات : آپ کی وفات کا واقعہ انتہائی عجیب و غریب ہے کہ تلاش حدیث میں کثیر کجھور کھالیں جس کی وجہ سے آپ 25 رجب 261 ھ کو نیشاپور میں انتقال فرمایا
#تصانیف :
المسند الکبیر
الاسماء و الکنی
الجامع الکبیر
کتاب العلل
کتاب التمییز
کتاب الوحدان
کتاب الاقران
کتاب سوالات احمد بن حنبل
کتاب الطبقات
کتاب المخضرمین
وغیرہا شامل ہیں
✒️✒️ احمد رضا مغل
26۔6۔20