سیرت حضرت علامہ عبد الحکیم شرف قادری رحمۃ اللّٰہ علیہ
🌺#استاذ_العلماء_شرف_ملت_سرمائہ_امت
#محسنِ_اہلسنت_ماہر_رضویات_شیخ_الحدیث_والتفسیر_علامہ_عبدالحکیم_شرَف_قادری_رحمة_اللہ_علیہ🌺
🌹#ولادت_باسعادت:
علامہ عبدالحکیم شرف قادری ٢٤ شعبان المعظم ١٣٦٣ھ/١٣ اگست ١٩٤٤ء غیر منقسم ہندوستان، مرزا پور، مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے وقت آپ کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آگیا۔
🌹#دنیاوی_تعلیم:
آپ نے پرائمری تعلیم کا آغاز سات سال کی عمر سے ١٩٥١ء میں کیا۔ تحصیل علم کے لیے ایم- سی پرائمری اسکول انجن شیڈ لاہور میں داخلہ لیا اور ١٩٥٥ء تک یہاں زیرِ تعلیم رہے۔
🌹#دینی_تعلیم:
آپ کے دینی تعلیم کا آغاز تو گھر ہی سے شروع ہوگیا تھا۔ بچے کی یہ فطرت ہے کہ بالعموم وہ دیکھ کر زیادہ سیکھتا ہے۔ اور آپ کو تو گھر کا ماحول ہی ایسا ملا کہ سب کے سب اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار بندے اور آقائے دوجہاں ﷺ کے فدائی تھے۔ لہذا دل و دماغ میں یہی سمائی۔
"بچپن میں یہی سوچا تھا کہ بڑا ہو کر بندۀ مومن بنوں گا، مدرس بنوں گا، خادمِ دیں بنوں گا اور تصنیف و اشاعت کے ذریعے مسلک اہل سنت کی خدمت کروں گا"
(محسنِ اہل سنت ص٣٨)
علامہ شرف قادری نے درج ذیل دینی درسگاہوں سے علم حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی:
١۔ جامعہ رضویہ مظہر الاسلام، فیصل آباد
٢۔ دارالعلوم ضیاء شمس الاسلام، سیال شریف
٣۔ جامعہ نظامیہ رضویہ، لاہور
٤۔ جامعہ امدادیہ مظہریہ، بندیال
٥۔ جامعہ صدیقیہ، انجن شیڈ، لاہور
🌹#بیعت_وخلافت :
علامہ شرف قادری رحمة اللہ علیہ مفتی اعظم پاکستان علامہ ابوالبرکات سید احمد قادری رحمة اللہ علیہ کے دست مبارک پر بیعت ہوئے اور ریحان باغ رضا علامہ ریحان رضا خان رحمہ اللہ سے اجازت و خلافت حاصل کی۔ علامہ شرف قادری نے علماء عرب سے حدیث کی اجازت کے ذریعے بھی امام احمد رضا خان اور دیگر علماء اہل سنت کو علماء عرب میں متعارف کروایا۔
🌹#چند_جلیل_القدر_اساتذہ:
💐١۔ محدث اعظم پاکستان علامہ سید محمد سردار احمد چشتی قادری
💐٢۔ علامہ قاضی محمد فضل رسول رضوی
💐٣۔ ملک المدرسین علامہ عطاء محمد بندیالوی
💐٤۔سند المحدثین علامہ غلام رسول رضوی
💐٥۔مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد عبدالقیوم ہزاروی سابق شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ مرکز الاولیاء لاہور
💐٦۔ جامع معقول و منقول علامہ محمد اشرف سیالوی دیخ الحدیث جامعہ ضیاء شمس الاسلام سیال شریف
💐٧۔ علامہ حافظ احسان الحق
💐٨۔ علامہ سید منصور حسین شاہ
💐٩۔ مفتی محمد امین قادری بانی جامعہ امینیہ رضویہ فیصل آباد پنجاب پاکستان
💐١٠۔ علامہ شمس الزماں قادری
🌹#درس_و_تدریس:
علوم و فنون اسلامیہ کے حصول کے ساتھ ساتھ آپ نے تدریس کا سلسلہ بھی شروع فرمایا جن درسگاہوں میں آپ نے تدریسی خدمات انجام دیں ان کے اسماء درج ذیل ہیں
🏢دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ ہری پور ہزارہ
🏢مدرسہ اسلامیہ اساعت العلوم چکوال
🏢جامعہ نعیمہ لاہور
🏢جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور
🌹#چند_جلیل_القدر_تلامذہ:
🌷٢۔ علامہ محمد صدیق ہزاروی
🌷٣۔ علامہ محمد عبدالستار سعیدی
🌷٤۔ علامہ خادم حسین رضوی
🌷٥۔ علامہ عبدالرزاق بھترالوی
علامہ شرف قادری نے ساری زندگی دین اور مسلک اہل سنت کی خدمت میں گزاری۔ تادمِ وصال ان کا قلم چلتا رہا اور دین اسلام و مسلک اہل سنت کی خوشبو پھیلاتا رہا۔ جملہ اکابرین میں باقائدگی سے امام اہل سنت شیخ الاسلام اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمہ اللہ پر لکھنے والی شخصیات میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ آپ نے ۳۰۰ سے زائد کتب و رسائل اپنی یادگار چھورے نیچے آپکی تصانیف کی فہرست ملاحظہ فرمائیں
📚یاد اعلی حضرت فاضل بریلوی
📚تذکرہ اکابر اہلسنت پاکستان
📚سوانح سراج الفقہاء
📚احسن الکلام فی مسئلہ القیام
📚مسائل اہلسنت بجواب نجدیت
📚غایتہ الاحتیاط فی مسئلتہ حیلتہ الاسقاط
#تراجم_کتب:
📚الحجتہ الفائحہ تصنیف امام احمد رضا بریلوی
📚کشف النور عن اصحاب القبور تصنیف علامہ عبد الغنی نابلسی
📚تحقیق الفتوی فی ابطال الطغوی تصنیف شیخ عبد الحق محدث دہلوی
📚 اشرف الموئبد لآل محمد تصنیف علامہ یوسف بن اسماعیل نبہانی
📚حاشیہ بدائع منظوم
#مطبوعہ_حواشی:
📚المرضات حاشیہ مرقات (عربی)
📚فضل حق حاشیہ نام حق(اردو)
📚حاشیہ کریما(اردو)
📚حاشیہ تحفہ نصائح(اردو)
#غیر_مطبوعہ_کتب:
📚مطالع المسرات شرح دلائل الخیرات
#غیر_مطبوعہ_حواشی:
📚قاضی مبارک (عربی)
📚صدرا(اردو)
📚مطول(مطول)
📚میبذی(اردو)
📚میر زاھد رسالہ قطبیہ (اردو)
🌹#علامہ_عبدالحکیم_شرف
#قادری_علماء_کرام_کی
#نظر_میں:
🌸١۔ علامہ تقدس علی خان فرماتے ہیں:
محب محترم مولانا عبدالحکیم شرف قادری اہل سنت کی قابل قدر شخصیت ہیں۔ مولانا موصوف مصروف ترین اور ہمہ گیر شخصیت ہیں۔ ان کی تصانیف ان کے علم و فضل کا بیّن ثبوت ہیں۔ ایک عالم متقی ہونے کے ساتھ خاموش طبع بھی ہیں۔ مولانا نے جس موضوع پر بھی قلم اٹھایا ہے حقیقت میں اس کا حق ادا کردیا ہے۔
(محسن اہل سنت ص٢٨٩)
🌸٢۔ علامہ بدرالقادری فرماتے ہیں:
یقیناً آپ اہل سنت کے خزانۂ عامرہ کے گوہر شب تاب ہیں۔ ملتِ اہل سنت آپ کے علمی کارناموں ہر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ نہایت خاموشی سے کنج خمولی میں بیٹھ کر علم و تحقیق کی جو گرہ کشائی آپ کرتے رہتے ہیں یہ کمال و خوبی زورِ بازو سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
(محسن اہل سنت ص٣٠١)
🌸٣۔ پروفیسر داکٹر محمد مسعود احمد فرماتے ہیں:
اپ ان ممتاز اہلِ قلم میں سے ایک ہیں جن سے فقیر استفادہ کرتا ہے۔ آپ کی مساعی لائقِ تحسین و آفرین ہیں۔ علامہ محمد عبدالحکیم شرف قادری اہل سنت کے مشہور و معروف قلمقار ہیں۔ ان کی نگارشات (کتب و مقالات و تراجم) ٣٠٠ سے تجاوز کرچکی ہوگی۔۔۔ وہ محدث بھی ہیں، محقق بھی۔۔۔ مدرس بھی ہیں، معلم بھی۔۔۔ مصنف بھی ہیں اور مؤلف و مترجم بھی۔۔۔ زبان و بیان پر ان کو پوری قدرت حاصل ہے۔ وہ اہل سنت کا عظیم سرمایہ ہیں۔ مولیٰ تعالیٰ ان کی خدمات جلیلہ کو قبول فرما کر اس پر اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین!
(محسن اہل سنت ص٣٠٩، ٣١٠)
🌸٤۔ امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس عطار قادری فرماتے ہیں:
سرمایۂ امت، محسن اہل سنت، رہبر شریعت، شرف ملت، استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمة اللہ علیہ۔
(ماہنامہ "الاشرف" لاہور، شرف ملت نمبر ص٢٢٩ اکتوبر ٢٠٠٧ء)
🌸٥۔ مفتی منیب الرحمٰن فرماتے ہیں:
علامہ محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمة اللہ علیہ تمام تر علمی جلالت اور شکوہ کے باوجود انتہائی متوازن، متواضع اور متناسب طبیعت کے مالک تھے۔ علامہ عبدالحکیم شرف قادری رحمة اللہ علیہ عہد کے ممتاز مفسر، محدث، فقیہ، مدرس، محقق، مصنف اور مایہ ناز ادیب اور صاحب طرز نثرنگار تھے۔ انہیں کتابیات اور رجال پر ملکہ تامہ حاصل تھا۔ ہمارے برصغیر پاک و ہند کے تناظر میں وہ مسلک اہل سنت و جماعت کے لیے سند اور اتھارٹی رکھتے تھے۔
(ماہنامہ "الاشرف" لاہور، شرف ملت نمبر ص٣١٨ اکتوبر ٢٠٠٧ء)
🌸٦۔ علامہ ارشد القادری فرماتے ہیں:
ہندوستان میں جس پاکستانی عالم کی تحریرات کو سب سے زیادہ توجہ اور تحسین کے ساتھ پڑھا جاتا ہے وہ یہ ( علامہ شرف قادری صاحب) ہیں، اور میں تو ان کا عاشق ہوں۔ ہندوستان میں جامعہ نظامیہ رضویہ کو لوگ آپ کی وجہ سے جانتے ہیں۔ "من عقائد اھل السنة" نے آپ کو زندہ جاوید کردیا ہے۔
(محسن اہل سنت ص١٧٥، ١٧٦)
🌸٧۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ ضیاء الدین کردی مصری فرماتے ہیں:
ان کی پیشانی علم اور تقویٰ کے نور سے منور ہے۔
🌸 ٨۔ ڈاکٹر شیخ حازم محمد احمد محفوظ مصری فرماتے ہیں:
علامہ محمد عبدالحکیم شرف قادری کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ انہوں نے کئی کتابوں کا عربی اور فارسی سے اردو میں ترجمہ بھی کیا ہے۔ وہ پاکستان میں اہل سنت و جماعت کی مشہور دینی درسگاہ "جامعہ نظامیہ رضویہ" لاہور میں حدیث کے استاذ ہیں۔ عربی اور فارسی زبانوں میں تقریر اور تحریر کا تجربہ رکھتے ہیں۔
(ماہنامہ "الاشرف" لاہور، شرف ملت نمبر ص١٩٢ اکتوبر ٢٠٠٧ء)
🌹#وصال :
اہل سنت کا یہ چکمتا دمکتا ستارہ اور شاہکار ١٨ شعبان المعظم ١٤٢٨ھ/ یکم ستمبر ٢٠٠٧ء کو ہم سے رخصت ہو کر دارفانی کی طرف کوچ فرما گیا۔ مزار مبارک لاہور داتا گنج بخش رحمہ اللہ کے قرب میں ہے۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون!
اللہ تعالیٰ علامہ عبدالحکیم شرف قادری رحمہ اللہ کی مغفرت فرمائے، اور انکے فیوض و برکات سے ہمیں مستفیض فرمائے
#حوالہ_( ۱ تذکار شرف ، ۲ محسن اہل سنت ،۳ شرف ملت نمبر)