حضرت مولانا محمد احمد مصباحی صاحب کا مختصر تعارف۔۔۔۔۔۔۔۔
#خیر_الذکیا #مولانا #محمد_احمد_مصباحی صاحب کا مختصر سا تعارف۔۔۔۔۔۔۔۔۔💝💝😍😍
#ولادت
صدرالعلماء عمدة المحققین مولانا محمد احمد مصباحی صاحب حفظہ الله کی ولادت ولید پور ضلع مئو (اترپردیش : ہند) میں ١٨ ذی الحجہ (٩ ستمبر) کو ہوئی. آپ کا شمار موجودہ دور کے اکابرین علمائے اہلسنت ہند میں ہوتا ہے۔
#والد
صدر العلماء کے والد ماجد محمد صابر اشرفی رحمه الله (متوفیٰ١٩٩٠ء/ ١٤١١ھ) بڑے متصلّب، پابند صوم و صلاة، نہایت سادہ مجاز انسان تھے۔
#والدہ
آپ کی والدہ ماجدہ محترمہ تسلیمہ بنت عبد الرشید بن عبدالصمد کا تعلق محلہ پورہ دیوان مبارکپور اعظم گڑھ سے ہے، آپ کی والدہ ماجدہ نے اپنے گھر پر ہی صدرالعلماء کو ابتدائی تعلیم دی۔
#تعلیم
مدرسه اسلامیہ بھیرہ (ولید پور) میں آپ نے درجہ سوم تک تعلیم حاصل کی، درجہ سوم کے بعد ٨ اپریل ١٩٦٢ء کو مدرسه اشرفیہ ضیاء العلوم خیرآباد : مئو میں داخلہ لیا اور پانچ سال تک وہاں تعلیم حاصل کی، ٢٢ جنوری ١٩٦٢ء کو آپ نے دارالعلوم اشرفیہ مبارکپور میں داخلہ لیا، ١٣ شعبان ١٣٨٩ھ (٢٣ اکتوبر ١٩٦٩ء) کو علماء اور مشائخ عظام نے آپ کو دستار فضیلت سے نوازا۔ حافظ ملت علامہ شاہ عبدالعزیز محدث مرادآبادی رحمه الله نے صدرالعلماء کی دستار بندی کے بعد بھی ایک سال یہ کہہ کر اعلیٰ تعلیم دی کہ "میں انہیں اور قیمتی بنانا چاہتا ہوں۔"
#تدریسی_خدمات
تعلیم سے فراغت کے بعد صدر العلماء نے دارالعلوم فیضیہ نظامیہ (بھاگل پور)، مدرسہ فیض العلوم (جمشید پور)، دارالعلوم ندائے حق (امبیڈکر نگر) اور مدرسہ فیض العلوم (مئو) میں تدریسی خدمات انجام دیں، نو سال تک آپ مدرسہ فیض العلوم محمدآباد:مئو میں صدر المدرسین رہے پھر اس کے بعد الجامعتہ الاشرفیہ مبارکپور میں ٩ شوال ١۴٠٦ھ کو شیخ الادب والتفسیر کی حیثیت سے تشریف لائے، جولائی ٢٠٠٠ء سے ٢٠١۴ء تک جامعہ اشرفیہ میں صدرالمدرسین کی حیثیت سے فائز رہے ۔
#دینی_خدمات
آپ ہی کی عہد صدارت میں سنہ ٢٠٠٨ء کو "تنظیم المدارس" قیام میں آیا جس کا مقصد دینی مدارس کو باہم مربوط کرنا اور یکساں نصاب تعلیم سے جوڑنا ہے، جامعہ اشرفیہ میں آپ نے اپنے مخلص رفقا سے مل کر "المجمع الاسلامی" جیسے تحقیقی، تصنیفی اور اشاعتی ادارے کی بنیاد ڈالی.
#تصانیف
اب تک آپ کے قلم سے کثیر علمی و تحقیقی مقالات کے ساتھ عربی اور اردو میں درجنوں کتابیں معزز تحریریں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں چند تصانیف کے نام یہ ہیں۔
◾حدوث الفتن و جہاد اعیان السنن (عربی)
◾خلفاۓ راشدین اور اسلام کا نظام اخلاق
◾تدوین قرآن
◾امام احمد رضا اور تصوف
◾معین العروض
◾تنقید معجزات کا علمی محاسبہ
◾رشتہ ازدواج اسلام کی نظر میں
◾امام احمد رضا کی فقہی بصیرت جد الممتار کے آئینے میں
◾فرائض و آداب متعلم معلم
💝۔ چند وہ کتب جس کا صدر العلماء نے تصحیح، تقدیم، تحشیہ یا ترجمہ وغیرہ کیا۔
◾معانقہ عید
◾جمل النور فی نھی النساء عن زیارةالقبور
◾جد الممتار اول
◾جد الممتار ثانی
◾فتاویٰ رضویہ جدید۔اول، سوم، چہارم، نہم کی عربی و فارسی عبارتوں کا ترجمہ
◾براءت علی از شرک جاہلی
◾مقامع الحدید علی خد المنطق الجدید
◾رسوم شادی
◾تقدیر و تدبیر
◾الکشف شافیا حکم فونوجرافیا (عربی)
◾مدارک التنزیل پر عربی حاشیہ