یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

#شیخین_کون_کون_؟؟




#شیخین_کون_کون_؟؟

علوم دینیہ میں شیخ وقت کے امام اورپیشوائے دین کے لیے استعمال ہوتا ہے #شیخین دوپیشواؤں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
🌹 خلفاء راشدین میں حضرات #ابوبکر صدیق اور #عمر فاروق رضوان اللہ علیہم کو شیخین کہتے ہیں
 جبکہ حضرات #عثمان غنی اور #علی المرتضی رضی اللہ عنھم کو خَتنَین کہتے ہیں
🌹 صحابہ کرام میں #شیخین سے مراد حضرات ابوبکر صدیق اور عمرفاروق رضی اللہ عنھم ہیں۔
🌹 محدثین کی اصطلاح میں شیخین سے مراد حضرات امام بخاری وامام مسلم رحمۃ اللّٰہ علیھم ہیں۔
🌹 متقدمین شافعیہ کے نزدیک اس سے مراد حضرات ابو حامد احمد بن محمد #اسفرائینی اورقفال عبد اللہ بن احمد #مروزی رحمۃ اللّٰہ علیھم ہیں

🌹 متاخرین شافعیہ کے نزدیک شیخین سے مراد حضرات امام #رافعی اور امام #نووی رحمۃ اللہ علیھم  ہیں 
🌹  فقہ حنفی میں شیخین سے مراد حضرات امام ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف رحمۃ اللّٰہ علیھم ہیں۔ 
 یار رہے یہ اصطلاحات شرعی نہیں ہیں، عرف خاص میں علماء و آئمہ کرام کی اصطلاحات ہیں جو بالعموم عوام کو معلوم نہیں ہیں
🌹 فقہ مالكی میں شیخین سے مراد حضرات  ابو محمد عبد الله بن ابو زيد #القيروانی اور ابو الحسن علی #القابسی رحمۃ اللّٰہ علیھم ہوتے ہیں
🌹 فقہ حنفی میں امام ابویوسف اور امام محمد کو صاحبین کہتے ہیں جس کے معنی ہیں دو ساتھی 
احناف کے حضرت امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رحمۃ اللّٰہ علیہ کے دو خاص شاگرد ہیں جو فقہ حنفی کے امام بھی ہیں حضرات امام قاضی ابو یوسف یعقوب  امام محمد بن الحسن شیبانی رحمھم اللہ حضرت امام محمد رحمۃ اللہ نے  حضرت امام ابو یوسف رحمۃ اللہ سے بھی علم حاصل کیا ہے، اس لیے ان کے استاد حضرات امام اعظم اور امام ابویوسف رحمھم اللہ دونوں حضرات ہیں۔ جب کہ حضرات امام ابویوسف اور امام محمد رحمھم اللہ کو ایک ساتھ ذکر کرتے ہیں تو انہیں صاحبین کہتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات امام صاحب کے شاگرد ہونے کی نسبت سے آپس میں ساتھی ہیں۔ اور جب حضرات امام اعظم اور امام ابویوسف رحمھم اللہ کو ایک ساتھ ذکر کرتے ہیں تو شیخین کہتے ہیں کیونکہ امام محمد رحمۃ اللہ کی بہ نسبت یہ دونوں حضرات شیخ اور استاذ ہیں۔ اور جب امام اعظم اور امام ابویوسف رحمھم اللہ درمیانی حیثیت کے حامل ہیں کہ ایک طرف امام اعظم رحمۃ اللّٰہ کے شاگرد ہیں، تو دوسری طرف امام محمد کے استاذ اور امام اعظم رحمۃ اللہ دونوں حضرات کے لحاظ سے استاذ ہی ہیں۔ اور امام محمد رحمۃ اللہ دونوں حضرات کے لحاظ سے شاگرد ہی ہیں۔ احناف ان دونوں کے علاوہ کسی اور کو صاحبین نہیں کہتے

#حوالہ_جات

موسوعہ فقہیہ 

 بہار شریعت 

 مصطلحات الألقاب عند فقہہ المذاہب الأربعہ

⁦🖋️⁩⁦🖋️⁩ : #احمدرضا مغل 
#نظر ثانی : 
استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا حافظ محمد #نوید کمال مدنی دامت فیوضھم 
بتاریخ 10 ۔ 7 ۔ 20
وقت صبح 9 : 3 منٹ
بروز جمعة المبارک