دوسروں کے جذبات کا احترام کریں
*دوسروں کے جذبات کا احترام کریں*
✍ *ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری*:-
👈 دوسروں کے جذبات کا احترام کیجئے ممکن ہے آپ کی نظر میں ان کے جذبات کی کوئ اہمیت نہ ہو ، لیکن ان کے یہی جذبات ان کیلئے زندگی جینے کی سب سے بڑی وجہ ہوسکتے ہیں۔
👈 بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کچھ لوگ ، کچھ لوگوں کے بارے میں بولتے ہیں کہ یہ بندہ خاموش ہے ، یہ بچارہ سادہ طبیعت کا مالک ہے ، اس کو بولنا نہیں آتا وغیرہ وغیرہ۔ میرے بھائ!! اللہ تعالی نے ان کو زبان بھی دی ہے ، اور یہ سب کچھ سمجھتے بھی ہیں ، لیکن بس پھر بھی صرف رشتے کو قائم رکھنے کیلئے خاموش رہتے ہیں۔
👈 بعض لوگوں کے پاس بے پناہ الفاظ اور خیالات کا ذخیرہ ہوتا ہے۔جنہیں وہ جب چاہیں جہاں بھی استعمال کرنا چاہیں کرسکتے ہیں۔لیکن وہ خاموش رہتے ہیں انہیں ہر بات پر بحث کرنا نہیں آتا۔وہ ہر درد ہر تکلیف کا جواب اپنی مسکراہٹ اور معمولی سے آنسوؤں کے قطروں سے دیتے ہیں۔بظاہر تو وہ بہت پرسکون اور خوش نظر آتے ہیں۔ مگر اندر سے وہ ہزاروں طوفان کے ساتھ لڑ رہے ہوتے ہیں۔
👈 وہ ان روّیوں سے لڑ رہے ہوتے ہیں جو ناقابل یقین ہوتے ہیں۔ دراصل وہ اپنی زندگی سے لڑ رہے ہوتے ہیں اور اسی لڑائی میں وہ اپنی آخری سانس بھی گنوا دیتے ہیں جن کا افسوس بھی نہیں رہتا۔
👈 کہنے کو تو دنیا بہت کچھ کہتی ہے مگر ایسے لوگوں کی پہچان بہت مشکل کر پاتی ہے یہ دنیا اور اس دنیا کے لوگ اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال کیجئے انکی تکلیفوں کو سمجھنے اور کم کرنے کی کوشش کیجئے ، ناکہ انہیں پاگل کہہ کر دهتکاریں ، خاموش ہو کر انکی خاموشی کا احترام کریں اور انہیں اس درد سے باہر لائیں۔
👈 ایک بات ہاد رکھیں!! جس طرح علم کا پھول کبھی نہیں مُرجھاتا اسی طرح نیک نیتی سے کیا گیا عمل کبھی نقصان نہیں پہنچاتا۔