یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

پندرہ (15) شعبان المعظم، شبِ براءت کو مغرب کے بعد چھ (6) نوافل پڑھنے کا کیا طریقہ کار ہے ؟



سائلہ : زویا عطاریہ کراچی
*بسمہ تعالیٰ*
*الجواب بعون الملک الوھّاب*
*اللھم ھدایۃ الحق و الصواب*
شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہ العالیہ تحریر فرماتے ہیں :
"معمولاتِ اولیائےکرام رحمہم اللہُ السلام سے ہے کہ مغرب کے فرض اور سنت وغیرہ کے بعد چھ رکعت نفل، دو دو رکعت کرکے ادا کیے جائیں.
پہلی دو رکعتوں سے پہلے یہ نیت کیجئے : 
*"یاللہ عزوجل ان دو رکعتوں کی برکت سے مجھے درازئ عمر بالخیر عطا فرما۔"*
دوسری دو رکعتوں میں یہ نیت فرمائیے : 
*"یا اللہ عزوجل ان دو رکعتوں کی برکت سے بلاؤں سے میری حفاطت فرما۔"*
تیسری دو رکعتوں کے لیے یہ نیت کیجئے : 
*"یا اللہ عزوجل ان دو رکعتوں کی برکت سے مجھے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔"* 
ان چھ (6) رکعتوں میں سورۃُ الْفَاتِحَہ کے بعد جو چاہیں وہ سورتیں پڑھ سکتے ہیں، چاہیں تو ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد تین تین بار سورۃ الاخلاص پڑھ لیجئے. ہر دو رکعت کے بعد 21 بار *"قل ھو اللہ ھو احد"* (پوری سورت) یا ایک بار سورہ یاسین شریف پڑھیے بلکہ ہو سکے تو دونوں ہی پڑھ لیجئے. یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک اسلامی بھائی بلند آواز سے یاسین شریف پڑھیں اور دوسرے خاموشی سے خوب کان لگا کر سنیں، اس میں یہ خیال رہے کہ سننے والا اس دوران زبان سے یاسین شریف بلکہ کچھ بھی نہ پڑھے، اور یہ مسئلہ خوب یاد رکھیے کہ جب قرآن کریم بلند آواز سے پڑھا جائے تو جو لوگ سننے کے لئے حاضر ہیں ان پر فرضِ عین ہے کہ چُپ چاپ خوب کان لگا کر سُنیں. ان شاءاللہ عزوجل رات شروع ہوتے ہی ثواب کا اَنْبار لگ جائے گا. 

ہر بار یاسین شریف (یا 21بار سورۃ الاخلاص) کے بعد *دعائے نصف شعبان* بھی پڑھیے. 
*🌹دعائےِ نِصْفِ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم🌹*
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسم اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
*اَلّٰلھُمَّ یَا ذَا الْمَنِّ وّلَایُمَنُّ عَلَیْہِ یَاذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ ؕ  یَا ذَا الطَّوْلِ وَالْاِنْعَامِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ظَھْرُاللَّاجِیْنَ ؕ وَجَارُالْمُسْتَجِیْرِیْنَ وَاَمَانُ الْخَآئِفِیْنَ ؕ* *اَللّٰھُمَّ اِنْ كُنْتَ كَتَبْتَنِیْ عِنْدَكَ فِیْ اُمِّ الْكِتٰبِ شَقِیًّا اَوْ مَحْرُوْمًا اَوْ مَطْرُوْدًا اَوْ مُقْتَرًّا عَلَیَّ فِی الرِّزْقِ فَامْحُ  اَللّٰھُمَّ بِفَضْلِكَ شَقَاوَتِیْ وَحِرْمَانِیْ وَطَرْدِیْ وَقْتِتَارَ رِزْقِیْ ؕ وَاَثْبِتْنِیْ عِنْدَكَ فِی اُمِّ الْكِتٰبِ سَعِیْدًا مَّرْزُوْقًا مُّوَفَّقًالِلْخَیْرَاتِ ؕ فَاِنَّكَ قُلْتَ وَقَوْلُكَ الْحَقُّ فِیْ كِتَابِكَ الْمُنَزَّلِ ؕ عَلٰی لِسَانِ نَبِیِّكَ الْمُرْسَلِ یَمْحُوْا اللّٰہُ مَا یَشَآءُ وَیُثْبِتُ وَ عِنْدَہ اُمُّ الْكِتٰبِo اِلٰھِیْ بِالتَّجَلِّی الْاَعْظَمِ فِی لَیْلَۃِالنِّصْفِ مِنْ شَھْرِ شَعْبَانَ الْمُكَرَّمِ الَّتِیْ یُفْرَقُ فِیْھَا كُلُّ اَمْر ٍحَكِیْمٍ وَّیُبْرَمُ ط اَنْ تَكْشِفَ عَنَّامِنَ الْبَلَآءِ وَالْبَلَوَآءِ مَانَعْلَمُ وَمَالَانَعْلَمُ ط وَاَنْتَ بِہ اَعْلَمُ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَكْرَمُ ؕ وَصَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہ وَ اَصْحَابِہ وَسَلَّمْ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ o*
*(آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مہینا، صفحہ 15 تا 18، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
19/04/2019
03068209672