والدہ کی عظمت
🌹 *والدہ کی عظمت* 🌹
*✍ ابو المتبسِّم ایازاحمد عطاری*
👈 گھر کا ایک ایسا شخص جو کبھی کام کرنے سے تھکا نہیں ، کبھی پہلے کھانا کھایا نہیں ، کبھی اپنی فرمائش کا کھانا پکایا نہیں۔
وہ شخصیت *والدہ* ہیں۔
👈 جی ہاں میرے پیارے بھائیو!! یہ ایک ایسی شخصیت ہیں۔ اگر کسی کو اس کی قدر معلوم کرنی ہے تو اُن سے پوچھو جن کی والدہ نہیں ہے۔ جاکہ اِن سے پوچھو کہ بھائ بتا کہ ماں کیا چیز ہوتی ہے ؟
ماں کی قدر کیا ہوتی ہے ؟
👈 یقین مانیں ان لوگوں کے پاس الفاظ نہیں ہونگے کہ وہ آپ کو والدہ کی عظمت بیان کرسکیں سواء آنسوئوں کہ ۔
👈 جن بھائیوں کی والدہ حیات ہیں اے میرے بھائیو! آپ ان کی قدر کریں۔ کبھی تو اپنی والدہ سے کہیں کہ
*امی آپ بہت اچھی لگتی ہیں*
*امی آپ کا بہت شکریہ*
*امی I love you*
*امی اب آپ بیٹھو میں آپ کیلئے چائے لے کر آتا ہوں*
*امی اب میں آپ کی خدمت کرونگا*
👈 یہ جملے سُن کر والدہ کتنی خوش ہونگی۔ یار آپ اندازہ بھی نہیں کرسکتے کہ امی آپ کے ان جملوں سے کتنی خوش ہونگی۔
👈 آج جب کسی پر کوئ پریشانی یا مصیبت آتی ہے تو تعویذ لینے کیلئے کسی بابا یا کسی سے دعا کروانے کیلئے امام صاحب کے پاس جاتے ہیں۔ ( میں تعویذ لینے یا دعا سے منع نہیں کررہا بلکہ آپ تعویذ و دعا کروائیں )
👈 لیکن ارے پریشان حال شخص آپ کیوں کسی کے در پر جا رہے ہیں۔
آپ کے اپنے گھر میں ایک ایسی ہستی موجود ہیں اگر وہ دل سے دعا کریں تو آپ کے بیڑے پار ہو جانے ہیں۔ آپ ان سے عرض تو کریں نہ کہ امی آج میں پریشان ہوں آپ میرے لئے دعا کر دیں۔
امی میرے لئے دعا کریں کہ میرا کاروبار اچھا بن جائے۔
پھر دیکھو کیسے آپ کی پریشانیاں حل نہیں ہوتیں۔
👈 جن کی مائیں حیات ہیں
پلیز آپ ان کی قدر کریں
اب تو عید قریب آرہی ہے
ان کو اچھے سے اچھے کپڑے
اور سامان لے کر دو۔
ان سے خوشیوں بانٹو۔
👈 قسم خدا کی ان کو آپ کا مال و دولت نہیں چاہیے بس ان کو آپ کی مسکراہٹ چاہیے ، خوشی والے دو بول چاہیے ، آپ کے دو پل بیٹھنا ان کو چاہیے۔ اس سے یہ خوش ہو جائیں گیں جب یہ خوش تو ان شاء اللہ عزوجل آپ کا بیڑا پار ہے۔