یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

نیک اعمال کو ضائع نہ کرو



"نیک اعمال کو ضائع نہ کرو"
             
   سورہ محمّد آیت 33 میں نیک عمل کو باطل کرنے کی ممانعت فرمائی گئی ہے
 وَ لَا تُبْطِلُوْۤا اَعْمَالَكُمْ۔ ترجمہ کنز الایمان: اور اپنے عمل باطل نہ کرو۔
 یعنی ریاکاری یا منافقت کرکے اپنے اعمال باطل نہ کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ اسی عمل کو قبول فرماتا ہے جو ریا کاری اور نفاق سے خالی ہو اور صرف اللہ تعالیٰ رضا حاصل کرنے کے لئے   کیا گیا ہو۔   لہٰذا آدمی جو عمل شروع کرے خواہ وہ نفلی نماز یا روزہ یا کوئی اور ہی عمل ہو ،اس پر لازم ہے کہ اس کو باطل نہ کرے بلکہ اسے پورا کرے۔ 
 
نیک اعمال کو برباد کر دینے والے اعمال:  
                یہاں    آیت کی مناسبت سے ہم   6  ایسے اعمال ذکر کرتے ہیں جو نیک اعمال کو باطل اور برباد کر دیتے ہیں تاکہ لوگ ان سے بچیں اور اپنے اعمال کو برباد ہونے سے بچائیں ،  
(  1  )…کفر و شرک:  چنانچہ  اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتاہے:   ’’  وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ لِقَآءِ الْاٰخِرَةِ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْؕ-هَلْ یُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ  ‘‘  (  اعراف:  ۱۴۷  )  
ترجمہ کنزُالعِرفان  : اور جنہوں نے ہماری آیتوں اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا تو ان کے تمام اعمال برباد ہوئے،انہیں ان کے اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا۔  
                اور ارشاد فرماتا ہے:  
’’  قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْاَخْسَرِیْنَ اَعْمَالًاؕ(  ۱۰۳)   اَلَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ هُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا(  ۱۰۴)   اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ وَ لِقَآىٕهٖ فَحَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فَلَا نُقِیْمُ لَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَزْنًا(  ۱۰۵)   ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوْا وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ رُسُلِیْ هُزُوًا  ‘‘  (  کہف:  ۱۰۳  ۔  ۱۰۶  )  
ترجمہ کنزُالعِرفان  : تم فرماؤ: کیا ہم تمہیں  بتادیں کہ سب    سے زیادہ ناقص عمل والے کون ہیں ؟ وہ لوگ جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں    برباد ہو گئی حالانکہ وہ یہ گمان کررہے ہیں کہ وہ اچھا کام کررہے ہیں ۔یہی وہ لوگ ہیں    جنہوں    نے اپنے رب کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا تو ان کے سب اعمال برباد ہوگئے پس ہم ان کے لیے قیامت کے دن کوئی وزن قائم نہیں کریں    گے۔یہ ان کا بدلہ ہے جہنم ،کیونکہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے رسولوں کو ہنسی مذاق بنالیا۔  
(  2  )… مرتد ہو نا:  چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:  
’’  وَ مَنْ یَّرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِیْنِهٖ فَیَمُتْ وَ هُوَ كَافِرٌ فَاُولٰٓىٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِۚ-وَ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ  ‘‘  (  بقرہ:  ۲۱۷   
ترجمہ کنزُالعِرفان  : اور تم میں  جو کوئی اپنے دین سے مرتد ہوجائے پھر کافر ہی مرجائے تو ان لوگوں    کے تمام اعمال دنیا و آخرت میں برباد ہوگئے اور وہ دوزخ والے ہیں    وہ اس میں  ہمیشہ رہیں گے۔  
                اور ارشاد فرماتا ہے:  
’’   وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِالْاِیْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهٗ٘-وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ  ‘‘  (  مائدہ:  ۵  )  
ترجمہ  ٔ  کنزُالعِرفان  : اور جو ایمان سے پھرکر کافر ہوجائے تو اس کا ہر عمل برباد ہوگیا اور وہ آخرت میں    خسارہ پانے والوں میں ہوگا۔  
(  3  )…منافقت :  چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:  
’’   قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الْمُعَوِّقِیْنَ مِنْكُمْ وَ الْقَآىٕلِیْنَ لِاِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ اِلَیْنَاۚ-وَ لَا یَاْتُوْنَ الْبَاْسَ اِلَّا قَلِیْلًاۙ(  ۱۸)   اَشِحَّةً عَلَیْكُمْ ۚۖ-فَاِذَا جَآءَ الْخَوْفُ رَاَیْتَهُمْ یَنْظُرُوْنَ اِلَیْكَ تَدُوْرُ اَعْیُنُهُمْ كَالَّذِیْ یُغْشٰى عَلَیْهِ مِنَ الْمَوْتِۚ-فَاِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوْكُمْ بِاَلْسِنَةٍ حِدَادٍ اَشِحَّةً عَلَى الْخَیْرِؕ-اُولٰٓىٕكَ لَمْ یُؤْمِنُوْا فَاَحْبَطَ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْؕ-وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا  ‘‘  (  احزاب:  ۱۸  ،  ۱۹  )  
ترجمہ کنزُالعِرفان  : بیشک اللہ تم میں  سے ان لوگوں کو جانتا ہے جو دوسروں    کو جہاد سے روکتے ہیں    اور اپنے بھائیوں    سے کہتے ہیں : ہماری طرف چلے آؤ اور وہ لڑائی میں    تھوڑے ہی آتے ہیں ۔ تمہارے اوپر بخل کرتے ہوئے آتے ہیں پھر جب ڈر کا وقت آتا ہے توتم انہیں دیکھو گے کہ تمہاری طرف یوں  نظر کرتے ہیں  کہ ان کی آنکھیں گھوم رہی ہیں   جیسے کسی پر موت چھائی ہوئی ہو پھر جب ڈر کا وقت نکل جاتا ہے تومال غنیمت کی لالچ میں تیز زبانوں    کے ساتھ تمہیں  طعنے دینے لگتے ہیں ۔یہ لوگ ایمان لائے ہی نہیں  ہیں تو  اللہ   نے ان   کے اعمال برباد کردئیے اور یہ اللہ  پر بہت آسان ہے۔  
(  4  )…نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی بارگاہ میں آواز بلند کرنا:  چنانچہ   اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:  
’’  یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْۤا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ وَ لَا تَجْهَرُوْا لَهٗ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ اَنْ تَحْبَطَ اَعْمَالُكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ  ‘‘  (  حجرات:  ۲  )  
ترجمہ کنزُالعِرفان  : اے ایمان والو! اپنی آوازیں    نبی کی آواز پر اونچی نہ کرو اور ان کے حضور زیادہ بلند آواز سے کوئی بات نہ کہو جیسے ایک دوسرے کے سامنے بلند آواز سے بات کرتے ہو کہ کہیں  تمہارے اعمال بربادنہ ہوجائیں    اور تمہیں    خبر نہ ہو۔  
(  5  )…صدقہ دے کر احسان جتانا اور تکلیف پہنچانا:  چنانچہ اللہ  تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:  
’’   یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَ الْاَذٰى  ‘‘  (  بقرہ:  ۲۶۴  )  
ترجمہ کنزُالعِرفان  : اے ایمان والو! احسان جتا کر اور   تکلیف پہنچا کر اپنے صدقے برباد نہ کردو۔  
(  6  )…نیک اعمال کے ذریعے دنیا طلب کرنا:  چنانچہ   اللہ   تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:  ’’  مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا نُوَفِّ اِلَیْهِمْ اَعْمَالَهُمْ فِیْهَا وَ هُمْ فِیْهَا لَا یُبْخَسُوْنَ(  ۱۵)   اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ لَیْسَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا النَّارُ ﳲ وَ حَبِطَ مَا صَنَعُوْا فِیْهَا وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ  ‘‘  (  ہود:  ۱۵  ،  ۱۶  )  
ترجمہ کنزُالعِرفان  : جو دنیا کی زندگی اوراس کی زینت چاہتا ہو توہم دنیا میں  انہیں ان کے اعمال کا پورا بدلہ دیں    گے اورانہیں  دنیا میں  کچھ کم نہ دیا جائے گا۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے آخرت میں  آگ کے سوا کچھ نہیں  اور دنیا میں  جو کچھ انہوں نے کیا وہ سب برباد ہوگیا اور ان کے اعمال باطل ہیں ۔  
                اللہ تعالیٰ ہمیں ان تمام اعمال سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے جو نیک اعمال کی بربادی کا سبب بنتے ہیں ، اٰمین۔