سیدتنا فاطمہ زہرا کے نام کی حکمت
*سیدتنا فاطمہ زہرا کے نام کی حکمت*
حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
میں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ اس لئے رکھا کہ اللہ تعالی نے اس کو اور اس سے محبت رکھنے والوں کو دوزخ کی آگ سے آزاد فرمایا ۔
حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
بے شک فاطمہ پاک دامن ہے اور اللہ تعالی نے اس کی اولاد کو دوزخ پر حرام فرمایا ہے ۔
زہرا کا مطلب ہے کلی، بہت خوب صورت کیونکہ اللہ تعالی نے آپ کو حسن و جمال ودیعت فرمایا تھا چنانچہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی اولاد سے سیدتنا فاطمہ زہرا کے متعلق پوچھاتوانہوں نے کہا :
سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالی عنہ چودہویں رات کے چاند سے زیادہ خوب صورت تھیں ۔
*حوالہ جات:*
١: کنزالعمال ج ٢ص ٢١٩
٢: صواعق محرقہ ١٥١
٣: مستدرک حاکم ج ٣ ص١٥٢
٤: مستدرک حاکم ج ٣ ص ١٦١
*✍محمد ساجد مدنی*
18 جنوری 2021 بروز پیر