تحریر کی ابتداء کہاں سے کی جائے
🍁 *تحریر کی ابتداء کہاں سے کی جائے* ؟ 🍁
👈 تحریر کے میدان میں سفر کرنا بہت دلچسپ ہوتا ہے۔ اس سفر میں وہی کامیاب ہوگا جس کو تحریر کا شوق ہوگا۔ اس شوق کو پورا کرنے کیلئے قلم اور کاغذ اٹھائے اور لکھنا شروع کیا ، ایسا ہرگز نہیں ہے میرے بھائ۔ بلکہ لکھنے کیلئے تو مطالعہ چاہیے۔ اچھا محرّر بننے کیلئے کثیر مطالعہ چاہیے۔
👈 آج تک جس بھی محرِّر کی تحریر ہر دل عزیز بنی ہے ، اس کی وجہ: اُس تحریر کی ابتداء اچھی ہوتی ہے ، بندہ جب اس تحریر کو پڑھنا شروع کر دیتا ہے تو اس کو ختم کرنے کا دل نہیں کرتا ایسے کلماتِ حسنہ پر تحریر مشتمل ہوتی ہے۔
👈 جس قدر تحریر کی ابتداء مختصر مگر جامع ہوگی اُسی قدر اس تحریر کو مقبولیت حاصل ہوگی ، اور لوگ شوق و ذوق سے پڑھیں گیں۔
👈 اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تحریر کی ابتداء کس سے کی جائے ؟
جس سے ہماری بھی تحریر سب لوگوں کو پسند آجائے ، اور لوگ ہماری تحریر کو شوق سے پڑھیں اور اگلی تحریر کے آنے کا انتظار کریں۔
👈اس سوال کا جواب یہ ہے کہ تحریر کی ابتداء کوشش کرکے ایک اچھے اور دل کش واقعے سے کی جائے ، اور واقعے کو ایک نئے طرز پر لے کر آئیں ، پرانے طرز پر نہ ہو۔
👈 اس طرح ان شاء اللہ عزوجل آپ کی تحریر ہر قاری کیلئے اکتاہٹ کا سبب نہیں بنے گی ، بلکہ قاری کیلئے تروتازہ ہوکر ثابت ہوگی ، اور آپ کی تحریر عوام و خواص میں مقبول ہوگی۔
✍ *ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری* :-
📲 *03128065131* :-