یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

عشاق کا ادب مدینہ



❣عشاق کا ادب مدینہ ❣


مدینہ منورہ کی عجیب کشش ہے  کوئی جانے کیلئے تڑپ رہے ہیں اور کوئی وہاں جدائی کے خوف سے بے چین ہیں،
 اس میں عشاق مختلف روپ دھار کر اپنی جبین کو سعادت مند بناتے ہیں،  کوئی شاہانہ لباس پہن کر اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھانے آتا ہے ، کوئی ہفت اقلیم کا بادشاہ ہونے کے ساتھ فقیرانہ لباس میں ملبوس مدینے کی گلیوں کا چکر لگاتا ہے،
 ایسے اولیاء بھی گزرے ہیں جو صرف اس وجہ سے شہر مدینہ میں داخل نہ ہوئے  اس مقدس شہر کو اپنے قدموں سے کیسے روندیں،  کچھ اولیاء ساری زندگی مدینے سے باہر نہیں نکلے کہ دیار حبیب سے باہر کہیں موت نہ آ جائے،
 کوئی اس شہر کی خاک کو آنکھوں کا سرمہ بنا رہا ہے تو کوئی اس مٹی کو بھی مدینے سے جدا نہیں کرنا چاہتا،  
کوئی اس شہر کے سگان کو احتشام کے ساتھ دعوت کررہا ہے تو کوئی رو  رو کر  ان سے غلطی کی معافی چاہ رہا ہے، اس کی کشش ایسی کہ کوئی تڑپ رہا ہے  ،کوئی ترس رہا ہے،  کوئی حاضری پر  خوشی سے رو رہا ہے تو کوئی جدائی پر در دیوار کو لپٹ لپٹ کر رورہا ہے،  
شاعر کہتا ہے 
یہ تو طیبہ کی محبت کا اثر ہے 
ورنہ کون روتا ہے لپٹ کر در ودیوار کے ساتھ 😭

اس شہر کو وہ شرف حاصل ہے کہ دوجہاں کے مالک و مختار صلی اللہ علیہ وسلم کا مسکن بنا ہے  جس کی ہر گلی میں فرشتے پہرہ دار،  جسکی آب و ہوا میں شفاء، جو اسلام کی آماجگاہ ،یہیں سے وہ ستارے روشن ہوئے جنھوں نے دنیا کو منور کردیا،  یہیں سے سلطان، حاکم، گورنر ،قاضی، کمانڈر،  فقیہ ،محدث،  مفسر، مورخ ، عادل، منصف، شجاع، جنگجو سپاہی،  مبلغ اور اسلام کے عظیم ہیرو بنے اور دنیا پر راج کیا 
مدینے میں ایک نیکی پچاس ہزار کے برابر ، قرب قیامت اسلام مدینے کی طرف سمٹ آئے گا، 
قاضی عیاض مالکی،ملا علی قاری،شامی وغیرہم  رحمہم اللہ فرماتے ہیں کہ حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کا اندرونی حصہ جو جسم اطہر سے مس ہے وہ کعبہ معظمہ وعرش اعظم سے بھی افضل ہے۔

مراة المناجيح ج١ص٦٥٢

✍محمد ساجد مدنی 
17جنوری 2021 بروز اتوار