" کیا بارش کا پانی برکات والا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔؟"
![]() |
" کیا بارش کا پانی برکات والا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔؟"
وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِۙ
(۹) (پ۲۶، ق : ۹)
ترجمۂ : اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اُتارا تو اس سے باغ اُگائے اور اناج کہ کاٹا جاتا ہے ۔
*بارش کا پانی جمع کرنے کا طریقہ*
بارش کے پانی کو حاصل کرنے کے لیے بارش شروع ہوتے ہی پانی جمع کرنا شروع نہ کیا جائے کیونکہ فَضا میں گَرد و غُبار، دُھواں اور کیمیاوی عَناصِر وغیرہ ہوتے ہیں ۔ ابتِدائی برسات اِن کو بہا کر زمین کی طرف لاتی ہے ۔ جب کچھ دیر بارش برس جاتی ہے تو یہ آلُودگیاں ختم ہو جاتی ہیں، اب کھلی فَضا میں چوڑے مُنہ کا برتن (پتیلا، تھال وغیرہ) رکھ کر بارش کا پانی جمع کر لیں اور صاف بوتلوں میں بھر کر محفوظ کر لیں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ مریضوں کے لیے کارآمد رہے گا بلکہ سبھی کو تَبَرُّکاً پینا چاہیے کہ قرآنِ پاک میں اس کو مبارَک پانی قرار دیا گیا ہے چنانچہ خُدائے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے :
وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِۙ(۹) (پ۲۶، ق : ۹)
ترجمۂ : اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اُتارا تو اس سے باغ اُگائے اور اناج کہ کاٹا جاتا ہے ۔