یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

ہمیشہ پُر عزم رہیں


.           🌹 *ہمیشہ پُر عزم رہیں*🌹

✍️ *ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری* 

👈 زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے عزم کی ضرورت ہے۔ بعض اوقات دولت کے چھاؤں میں یہ عزم کم ہوتا ہے۔ اور بعض اوقات غربت کی دھوپ میں یہ عزم بہت پُرجوش ہوتا ہے۔ مشکلات انسان کو تباہ کرنے کیلئے نہیں بلکہ بنانے کیلئے آتی ہیں۔مشکلات اور ناکامیوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ یہ عارضی ہوتی ہیں۔ ہمیشہ نہیں رہتیں۔ اندھیروں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ 

👈 اندھیروں میں تو نیچے کے بجائے اوپر دیکھنے کی ضرورت ہے جہاں چاند ستارے چمک رہے ہوتے ہیں۔ اوپر دیکھنا عزم ہے۔  تارے خود بتاتے ہیں کہ ابھی سحر طلوع ہونی ہے۔ اپنا مستقبل بنانے کیلئے آگے بڑھئے۔ آپ جہاں اور جس جگہ ہیں لوگوں کو سہارا دیجئے اور ان کے مستقبل کیلئے رہنمائی کیجئے۔