یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

ختم نبوت پہ پہرہ وسیلہ شفاعت




ختم نبوت پہ پہرہ وسیلہ شفاعت

مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی رحمہ اللہ کو قادیانیوں سے نفرت وراثت میں ملی تھی کہ آپ کے والد ماجد حضرت علامہ عبدالعلیم صدیقی رحمۃ اللہ علیہ قادیانیوں کے اہم مخالفین میں سے شمار کیے جاتے تھے اور آپ نے قادیانیوں کے خلاف انگریزی زبان میںThe Miror نامی کتاب لکھی اور اس کا عربی میں"المرآة" کے نام سے ترجمہ ہوا 
اس کتاب کا جب ملائیشیا زبان میں ترجمہ کیا گیا تو وہاں قادیانیوں کے خلاف تحریک چلی اور ہمیشہ کے لیے  قادیانیوں کے داخلہ پر پابندی لگا دی گئی اس وجہ سے مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی رحمہ اللہ ہمیشہ ان کے خلاف ایک آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے۔
حضرت مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ تحدیث نعمت کے طور پر اس کارنامے (7ستمبر 1974کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے ) کا یوں اظہارفرماتے تھے:

الحمدللہ ہم نے سخت جد و جہد کے بعد اسمبلی میں اس مسئلے کو حل کرایا اور اللہ تعالی نے یہ سعادت مجھے  نصیب فرمائی  مجھے کامل یقین ہے کہ بارگاہِ شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وسلم میں میرے لئے سب سے بڑا وسیلہ شفاعت و نجات ہوگا۔
(مولانا شاہ احمد نورانی اور تحریک ختم نبوت،ص46)

✍️ محمد ساجد مدنی