یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

Showing posts with label حضرت بلال کو خواب میں زیارت مصطفے. Show all posts
Showing posts with label حضرت بلال کو خواب میں زیارت مصطفے. Show all posts

حضرت بلال کو خواب میں زیارت مصطفے



*حضرت بلال کو خواب میں زیارت مصطفے*


’اے بلال! یہ کیا ہے (تو نے ہمیں ملنا چھوڑ دیا)، کیا ہماری ملاقات کا وقت نہیں آیا؟‘

‘خواب سے بیدار ہوتے ہی اونٹنی پر سوار ہو کر لبیک! یا سیدی یا رسول ﷲ! کہتے ہوئے مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوگئے۔


جب مدینہ منورہ میں داخل ہوئے تو سب

 سے پہلے مسجدِ نبوی پہنچ کر حضرت بلال رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی نگاہوں نے عالمِ وارفتگی میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو ڈھونڈنا شروع کیا۔ کبھی مسجد میں تلاش کرتے اور

…کبھی حجروں میں، جب کہیں نہ پایا تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر انور پر سر رکھ کر رونا شروع کر دیا اور عرض کیا : یا رسول اللّٰہ! آپ نے فرمایا تھا کہ آکر مل جاؤ، غلام حلب سے بہرِ ملاقات حاضر ہوا ہے۔